Book Name:Siddique akbar ki zihanat

والے) اور حکیم و دانا سے ملے ، اس کے پاس کثرت سے آنا جانا رکھے۔ ([1])

12 دینی کاموں میں سے ایک کام “ مدنی مذاکرہ “

پیارے اسلامی بھائیو! دورِ حاضِر کی عظیم علمی و رَوْحانی شخصیت ، جنہیں اللہ پاک نے دُنیا سے بےرغبتی بھی عطا کی ، کم بولنے کی نعمت بھی دِی ، عِلْمِ دین میں مہارت بھی بخشی ، عقل مندی اور دانائی بھی عطا کی ، حکمت سے بھی نوازا ، شیخ طریقت ، رہبرِ شریعت ، امیر اہلسنت ، حضرت علامہ مولانا ، ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ  اس دور میں اللہ پاک کی عظیم نعمت ہیں۔  دین ودُنیا کی بہتریاں پانے ، دِل میں عشق رسول کی شمع جلانے ، گُنَاہوں سے بچنے ، نیکیاں اپنانے ، محتاط بننے اور دانائی بڑھانے کے لئے ان کے اعلیٰ تجربات سے فائدہ اُٹھائیے! الحمد للہ! آپ ہر ہفتے اور اتوار کی درمیانی  رات مدنی چینل پر براہِ راست (Live) مدنی مذاکرہ فرماتے   ہیں ، جس میں دنیا بھر سے عاشقانِ رسول دینی ودنیوی مشکلات کے حل کے لئے آپ کی بارگاہ میں سوال کرتے اور آپ ان کے عِلْم  وحکمت سے بھرپور جواب دیتے ہیں۔ آپ بھی ہر ہفتے بلا ناغہ مدنی مذاکرے میں شرکت کی عادت بنائیے! ان شآء اللہ! خود ہی اس کی برکتیں دیکھ لیں گے۔

روزانہ مدنی مذاکرہ سننے کی برکت

حیدر آباد کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے ، میں امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ کا مرید تو بچپن ہی سے تھا مگر شیطان نے مجھے دُنیا میں الجھا رکھا تھا ، میری قیمتی زندگی غفلت میں گزر رہی تھی ، خوش قسمتی سے ایک دِن ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی سے ملاقات ہو گئی ، انہوں نے بتایا : جو امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ کے بیانات سُنے ، آپ اس سے خوش


 

 



[1]   جَامِع صغیر ، صفحہ : 327 ، حدیث : 5299۔