Book Name:Siddique akbar ki zihanat

پیروی کرو! اگر یہ عدل وانصاف کریں تو میں انہیں ایسا ہی جانتا ہوں۔ اگر پھِر جائیں اور عدل وانصاف نہ کریں تو ہر شخص کے لئے وہی ہے جو وہ کمائے گا۔ ([1])

حضرت عبد اللہ بن مسعود  رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں : دُنیا میں تین۳ لوگ بہت ذہین اور دُور اندیش ہوئے ہیں ، ان میں سے ایک اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت ابو بکر صدیق  رَضِیَ اللہُ عَنْہ  ہیں ، آپ نے اپنی ذہانت اور دُور اندیشی سے حضرت عمر فاروق  رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کو خلیفہ بنایا۔ ([2])

آپ کے اس مُبَارَک فیصلے کا نتیجہ ساری دُنیا نے دیکھا ، سب جانتے ہیں ، کافِر بھی مانتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق  رَضِیَ اللہُ عَنْہ  جیسا خلیفہ ان کے بعد کوئی نہ ہوا ، آپ  رَضِیَ اللہُ عَنْہ  نے اللہ کی عطا سے ، محبوب مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کے فیض سے پوری دُنیا میں اسلام کا ڈنکا بجایا ، اسلام کو تمام دینوں پر غالب کیا ، مسلمانوں کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچایا ، بڑی بڑی سُپر پَاوَرْزْ کو دھول چٹائی ،  کافِروں کو منہ کے بَل گرایا اور پوری دُنیا میں کلمۂ حق کی دھوم مچا دی۔

اے عاشقانِ رسول! دیکھا آپ نے! اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت صدیق اَکْبَر  رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کیسے ذہین اور عقل مند تھے۔ ہمیں بھی عقل مندی اور دُوْر اندیشی سے کام لینا چاہیے۔

 “ عقل مند مؤمن “ کے چار۴ فضائل

(1) : حضرت وَہْب بِنْ مُنَبَّہ  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : اللہ پاک نے کئی انبیائے کرام  علیہمُ السَّلَام   کی طرف وحی فرمائی :  شیطان سَوْ جاہلوں کو بہکا لیتا ہے ، ان کی گردن پر سوار ہو کر جہاں چاہتا ہے لیے پھِرتا ہے مگر ایک عقل مند مسلمان کو بہکانا شیطان کے لئے سخت مشکل ہے۔ (2) : مزید فرماتے ہیں :  پہاڑ کو اس کی جگہ سے ہٹا دینا ، پہاڑ کو ریزہ ریزہ کر دینا شیطان


 

 



[1]   کَنْزُ العمال ، باب اَوَّل ، خِلَافَۃُ الخلفاء ،  حصَّہ : 5 ، جلد : 3 ، صفحہ : 269 ، حدیث : 14171۔

[2]   تفسیر طَبَری ، پارہ : 12 ، سورۂ یوسف ، تحت الآیۃ : 21 ، جلد : 7 ، صفحہ : 173 ، حدیث : 18959۔