Book Name:Siddique akbar ki zihanat
اَلْحَمْدُ للہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
پیارے اسلامی بھائیو! مسجد میں آنا ثواب کا کام ہے۔ جب بھی مسجد میں حاضِری کی سَعَادت ملے ، یاد کر کے نفلی اعتکاف کی نیت کرلیا کیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ! جب تک مسجد میں رہیں گے ، نفلی اعتکاف کا ثواب بھی ملتا رہے گا۔ شرعی مسئلہ ذہن میں بٹھا لیجئے! “ مسجد میں کھانا ، پینا ، سونا ، سحری ، افطاری کرنا ، دَم کیا ہوا پانی پینا وغیرہ جائز نہیں ۔ ہاں! اعتکاف کی نیت کی ہو تو ضِمْنًا یہ چیزیں بھی جائز ہو جاتی ہیں ۔ یہ بھی یاد رکھئے! اعتکاف کی نیت کھانے پینے سونے وغیرہ کے لئے نہیں بلکہ صِرْف رِضائے الٰہی کے لئے کی جائے گی۔ فرض کیجئے! آپ مسجد میں موجود ہیں ، کھانے ، پینے کی کوئی چیز آگئی یاسونے کا اِرَادہ بن گیا اور آپ نے اعتکاف کی نیت بھی نہیں کی ہوئی تو اب رضائے الہی کے لئے نیت کر لیجئے ، کچھ دیر ذِکْرُ اللہ کیجئے ، چاہیں تو 12مرتبہ درود پاک پڑھ لیجئے ، اس کے بعد چاہیں تو کھا ، پی یا سو سکتے ہیں ۔
دُرُود شریف گُنَاہ مٹا دیتا ہے
خلیفۂ اَوَّل ، اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں : پانی جتنی جلدی آگ کو بجھا دیتا ہے ، اللہ کے آخری نبی ، رسولِ ہاشِمی صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم پر درود شریف پڑھنا اس سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ گُنَاہوں کو مٹا دیتا ہے اور نبی صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم پر سلام