Book Name:Siddique akbar ki zihanat

کے لئے آسان ہے مگر عقل مند مؤمن کو بہکانا اس کے لئے بہت مشکل ہے۔ شیطان  عقل مند مسلمان کے پاس آتا ہے ، ہزار حیلوں بہانوں سے اسے بہکاتا ، نیک رستے سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے مگر کامیاب نہیں ہوتا ، تھک ہار کر کہتا ہے : ہائے خرابی! مجھے کیا ہوا؟ میں اسے بہکانے کی طاقت ہی نہیں رکھتا! (3) : بُزُرگ فرماتے ہیں :  دو۲ شخص ایک جیسا عمل کریں مثلاً دونوں نماز پڑھیں ، دونوں صدقہ دیں ، دونوں نیکی کی دعوت عام کریں ، دونوں تِلاوَت کریں ، اِن میں سے ایک زیادہ عقل مند ہو تو دونوں کے اَعْمَال میں مشرق ومغر ب جتنا فرق ہوتا ہے۔ ([1]) (4) : مدینے کے تاجدار ، حبیبِ پروردگار  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے فرمایا : حکمت (یعنی عقل مندی اور دانائی) عزت دار کی عزت میں اضافہ کرتی اور غُلام کو بادشاہوں کے درجے تک پہنچا دیتی ہے۔ ([2])

پیارے اسلامی بھائیو! عقل مندی ، ذہانت ، حکمت ودانائی اللہ پاک کی عطا ہے۔ اللہ جسے چاہے ، جتنی چاہے یہ نعمت دیتا ہے۔ البتہ  مختلف اسباب اختیار کر کے ہم اپنی عقل ، ذہانت ، حکمت اور دانائی میں اِضَافہ بھی کر سکتے ہیں۔

حکمت ودانائی حاصِل کرنے کے چار۴ طریقے

(1) : عقل بڑھانے کا پہلا طریقہ : گُنَاہ چھوڑ دیجئے اور نیک کام کیجئے! سب سے عقل مند آقا ، بےکسوں کے داتا  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے فرمایا : اِبْنَ آدَم! اَطِعْ رَبَّک تُسَمّٰی عَاقَلاً اے آدمی! اللہ پاک کی اطاعت کر! تجھے عقل مند کہا جائے گا۔ وَ لَا تُعْصِ رَبَّکَ  فَتُسَمّٰی جَاہِلاً اللہ کی نافرمانی مت کر! ورنہ تمہارا نام “ جاہِل “ ہو جائے گا۔ ([3]) اللہ کے حبیب ، دِلوں


 

 



[1]   اَخْبَارُ الْاَذْکِیَاء ، باب اَوَّل ، صفحہ : 33۔

[2]   کَنْزُ العمال ، کِتَابُ العلم ، باب اَوَّل ، حصّہ : 10 ، جلد : 5 ، صفحہ : 63 ، حدیث : 28738۔

[3]   مَطَالب العَالِیَہ ، باب فضلِ الوَرْعَ والتقویٰ ، جلد : 13 ، صفحہ : 719 ، حدیث : 3308۔