Book Name:Tabrukat Ki Barakat

کتنے ہی مریضوں کو شفا بھی ملی ہے۔

اولیا کے نام وتبرکات قبر میں بھی کام آتے ہیں

اور سُبْحٰنَ اللہ! ایمان افروز بات دیکھئے! اولیائے کرام کے مُبَارَک نام ، ان سے نسبت رکھنے والی چیزیں دُنیا ہی میں نہیں ، مرنے کے بعد ، قبر میں بھی کام آتی ہیں۔ “ شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ “ جس میں نبیوں کے سلطان ، سردارِ دو جہان  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  اور 41 اولیائے کرام کے نام لکھے ہیں اور اَشْعَار کی صُورت میں ان کے وسیلے سے دُعائیں کی گئی ہیں ، اس شجرہ شریف کی برکت کی ایک حکایت سنیئے اور ایمان تازہ کیجئے۔ اگست 2004ء میں پاکستان کے مشہور شہر حیدر آباد کی ایک عطاریہ اسلامی بہن کا انتقال ہوا۔ انہیں غسل دینے والی اسلامی بہن نے ان کی رشتہ دار خواتین کو شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ دیا اور کہا : یہ ان کی قبر میں رکھوا دیجئے۔ گھر کے مرد افراد کے ذریعہ شجرہ شریف ان کی قبر میں رکھوا دیا گیا۔ کچھ عرصہ بعد مرحومہ اپنی ایک رشتہ دار اسلامی بہن کو خواب میں شاندار بچھونے پر بیٹھی ہوئی نظر آئیں ، وہ بڑی خوش دکھائی دے رہی تھیں۔ مرحومہ نے مسکرا کر کہا : یہ شجرہ شریف لے لو اور ان اسلامی بہن کو شکریہ کے ساتھ واپس کر دینا۔ یہ ان کی امانت ہے۔ الحمد للہ! اس شجرہ عطاریہ کی برکت سے مجھے قبرمیں بہت سکون ملا۔ ([1])

اولیائے کرام کے اَفْعَال بھی بابرکت ہیں

پیارے اسلامی بھائیو! اولیائے کرام کی اداؤں کو اَدا کرنا بھی تبرک کی ایک صُورت ہے۔ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : جو دِل  کو پاک کر کے فرشتہ صِفت


 

 



[1]   شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطّاریہ، صفحہ:159۔