Book Name:Tabrukat Ki Barakat

اس کے بعد کبھی نماز نہ چھوٹی۔ ([1])

اولیائے کرام کے نام کی برکت

پیارے اسلامی بھائیو! اولیائے کرام سے نسبت رکھنے والی ہر چیز بابرکت ہے۔ اللہ پاک نے ان کے ناموں میں بھی برکت رکھی ہے۔ الحمد للہ! اولیائے کرام کے مُبَارَک نام کے صدقے بھی مشکلات حَل ہوتیں اور برکتیں نصیب ہوتی ہیں۔ جنتی اِبْنِ جنتی ، مفسرِ اُمَّت حضرت عبد اللہ بن عباس  رَضِیَ اللہُ عَنْہ  سے روایت ہے : اَصْحَابِ کہف (جو حضرت عیسیٰ  عَلَیْہِ السَّلام  کے اُمَّتی اور بلند رُتبہ ولی ہیں ، اللہ پاک نے قرآنِ مجید میں ان کے نام کی ایک پوری سورت “ سورۃ الکہف “ نازِل کی ، ان کے) ناموں کے صدقے مُرادیں پوری ہوتیں اور آفتیں ٹلتی ہیں۔ * بچہ روتا ہو تو اَصْحَابِ کہف کے نام لکھ کر اس کے سَر کے نیچے رکھ دیجئے۔  اِنْ شَآءَ اللہ! کرم ہو گا * کھیتی کی حِفَاظت مَقْصُود ہو ، کھیت میں ایک لکڑی گاڑھ دیجئے اور اَصْحَابِ کہف کے مُبَارَک نام کاغذ پر رکھ کر اس لکڑی پر لٹکا دیجئے * باری کا بخار آتا ہو * مال میں برکت چاہتے ہوں * مال کو چوری سے بچانے کے لئے * بحری سَفَر کرنا ہو ، ڈوبنے سے بچنے کے لئے اَصْحَابِ کہف کے نام مُبَارَک لکھ کر اپنے پاس رکھئے! اِنْ شَآءَ اللہ! اس کی خوب برکتیں نصیب ہوں گی۔ ([2])

پیارے اسلامی بھائیو!اگر آپ اصحابِ کہف کے مبارک نام خود نہیں لکھ سکتے تو پریشان نہ ہوں ، الحمدللہ ! دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے بستوں سے اصحابِ کہف کے مبارک ناموں والا تعویز فی سبیل اللہ دیا جاتا ہے ، اس کی برکت سے ناجانے


 

 



[1]   مہر منیر، صفحہ:593۔

[2]   تفسیر غرائب القرآن، پارہ:15، سورۂ کہف، تحت الآیۃ:22، جلد:4، صفحہ:412۔