Book Name:Tabrukat Ki Barakat
وَ اَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِیْنَ كَانُوْا یُسْتَضْعَفُوْنَ مَشَارِقَ الْاَرْضِ وَ مَغَارِبَهَا الَّتِیْ بٰرَكْنَا فِیْهَاؕ-
(پ9 ، الاعراف : 137)
ترجمہ کنز الایمان : اور ہم نے اس قوم کو جو دَبَا لی گئی تھی اِس زمین کے پَورَب پَچَّھمْ(مشرق مغرب)کا وارِث کیا جس میں ہم نے برکت رکھی
مشہور مفسرِ قرآن ، مفتی اَحْمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس آیت کے تحت فرماتے ہیں : مِصْر بربادی سے محفوظ رہا کیونکہ حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلام کی اولاد جو اولیاء اللہ ہیں ، ان کے مزارات مِصْر میں ہیں۔ ([1])
ایک بزرگ ہوئے ہیں : حضرت یحیٰ بن یحیٰ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ۔ امام ابو حَسَن نیشاپوری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک دِن میری قسمت کا سِتَارہ چمکا ، مجھے خواب میں آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کی زیارت نصیب ہوئی ، میں نے دیکھا : آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم حضرت یحیٰ بن یحیٰ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مزار پر تشریف لائے ، صَحَابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان بھی ساتھ تھے ، آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم امامت کے مصلّے پر تشریف لائے ، صحابہ کرام علیہم الرِّضْوَان نے پیچھے صَف بنائی اور پیارے آقا ، امام الانبیا صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کی اقتداء میں نماز پڑھی۔ نماز کے بعد آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا : یحیٰ بن یحی کا مزار اس شہر کے رہنے والوں کے لئے اَمان ہے۔ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
تبرکات کی برکت سے توبہ قبول ہوتی ہے
بنی اسرائیل کا آبائی وطن ملکِ شام تھا ، جب حضرت یوسُف عَلَیْہِ السَّلام مِصْر کے بادشاہ