Book Name:Tabrukat Ki Barakat
ایک بڑا حصہ غفلت میں گزر گیا۔ دَرْس کے ذریعے نصیحت کے انمول موتیوں نے میرے مردہ دِل کو زِندہ کر دیا ، میں نے اسی وقت توبہ کی اور آیندہ گُنَاہ نہ کرنے کا پختہ ارادہ کر لیا۔ الحمد للہ! میرا چند گھڑیوں کے لئے دَرْسِ فیضانِ سُنّت میں شرکت کرنا میری زندگی اور آخرت کی بہتری کا ذریعہ بن گیا۔ اب میں عطاری ہوں ، پانچ۵ وقت کی نماز باجماعت وہ بھی پہلی صَف میں ادا کرنے کی سَعَادت پا رہا ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا : جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دو ۲فرامینِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : (1) : حِلْم والا دُنیا میں بھی سردار ہے ، آخرت میں بھی سردار ہے۔ ([1]) (2) : حِلْم کے ذریعے بندہ دِن میں روزہ رکھنے اور رات کو قیام (یعنی عبادت ) کرنے والے کا درجہ پا لیتا ہے۔ ([2])