Book Name:Ikhtiarat E Mustafa

میں نے آج تک اس سے بڑھ کر اور اس سے بہتر کلام کبھی نہیں سنا۔ [1]

تمہاری چمک تمہاری دمک تمہاری جھلک تمہاری مہک

زمین و فلک سِماک و  سمک میں     سکہ نشاں     تمہارے لئے

یہ شمس و قمر یہ شام و سحر یہ بَرگ و شَجر یہ باغ و ثَمر

یہ تِیغ و سِپر یہ تاج و کمر یہ حکم رواں     تمہارے لئے[2]

اشعار کی مختصر وضاحت : یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آپ کی چمک ، آپ کی رونق ، آپ کا جلوہ ، آپ کی خوشبو ، زمین و آسمان میں اور بلندی اور پستی میں ہرجگہ آپ کی حکومت اورسکہ رائج ہے کہ آپ کی مہر کے بغیر کسی سکےّ کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ یہ چاند اور سورج ، صبح و شام یہ درخت اورپتے یہ پھل اور باغ یہ ڈھال اورتلوار یہ تاجِ شاہی اورآپ کے لیے آپ کے حکم سے جاری و ساری ہیں ۔ تمام جہاں کی حکمرانی کس کی ہے یا رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آپ ہی کی تو ہے۔

آقا کی آمد مرحبا                      داتا کی آمد مرحبا

مولیٰ کی آمد مرحبا                     اَولیٰ کی آمد مرحبا

 پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک نے اپنے آخری نبی ، محمدِ عربی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کوزمین و آسمان کی حکومت عطا فرمائی ہے ، چنانچہ آپ کی حکومت جہاں انسانوں پر ہے تو وہیں جنّوں پر بھی ہے ۔ آپ کی حکومت زمین میں چلنے والے جانوروں پربھی  ہے تو فضا میں اُڑنے والے پرندوں پر بھی ۔ آپ کی حکومت درختوں پر بھی ہے تو پتھروں پر بھی ۔


 

 



[1]    معجم اوسط ، ج4 ، ص283 ، حدیث : 5996 مختصراً

[2]    حدائق بخشش ، ص۳۴۸ ۔