Book Name:Ikhtiarat E Mustafa

*   یہ ہاتھ اگر بکری کے خشک تھنوں پر لگتے ہیں تووہ دودھ سے بھر جاتے ہیں ۔

*   ان مبارک ہاتھوں کی انگلی اٹھتی ہے تو چاند دوٹکڑے ہوجاتاہے۔

*   اسی ہاتھ سےسورج کو اشارہ کرتے ہیں تو وہ واپس پلٹ آتاہے ۔

*   یہی ہاتھ جب ٹوٹی ہوئی پنڈلی پر پھیرتے ہیں تو وہ ایسی درست ہوجاتی ہے جیسے پہلے تھی۔

*   اسی ہاتھ کی انگلیاں جب آسمان کی طرف اٹھتی ہیں تو بادل آجاتے ہیں اوربارش برسانا شروع کردیتے ہیں ۔

*   یہی ہاتھ اگر کسی کھانے پر لگ جاتے ہیں تو اس میں ایسی برکت ہوتی ہے کہ وہ سینکڑوں لوگوں کو کفایت کرجاتاہے۔

*   یہی ہاتھ اگر دسترخواں کو لگ جاتے تو اسے آگ نہ جلاتی ۔

*   یہی ہاتھ جب اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعا کے لیے اُٹھتے تومُرادیں بر آتیں ۔

اِجابت نے جُھک کر گلے سے لگایا     بڑھی ناز  سے جب دعائے مُحَمَّدْ

اِجابَت کا سَہرا عِنایت کا  جوڑا            دُلہن بن کے نکلی دعائے مُحَمَّدْ[1]

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !                                                                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

کھجوروں میں اتنی برکت!!!

حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ سے مروی ہے کہ ایک لڑائی میں صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو کھانے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تو حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے مجھ سے ارشاد


 

 



[1]    حدائقِ بخشش ، ص۶۶