Book Name:Ikhtiarat E Mustafa

وَسَلَّم کی ولادت کے دن روزہ رکھنا ربِ کریم کی نعمت کا شکرہے اوراس میں بہت زیادہ اجروثواب بھی ہے ۔ خودہمارے آقا ، دوعالم کے داتاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہرپیر شریف  کو روزہ رکھ کر  اپنا یومِ ولادت منایاکرتے تھے جیسا کہ حضرت سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : بارگاہِ رسالت میں پیر کے روزے کے بارے میں دریافت کیا گیاتو ارشاد فرمایا : اسی دن میری ولادت ہوئی اوراسی روز مجھ پر وحی نازل ہوئی ۔

اس فرمانِ عالی سے ان دنوں میں روزوں کے مستحب ہونے کی طرف اشارہ ہے کہ جن میں اللہ پاک کی نعمتیں بندوں پر اُترتی ہیں ، اس امت پر اللہ پاک کی سب سے بڑی نعمت حضرت محمد  مصطفیٰ احمد ِ مجتبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو بندوں کے لیے ظاہر فرمانا ہے اورایسے دن روزہ رکھنا بہت اچھا ہے جس دن میں اللہ پاک کے بندوں پر اس کی نعمتیں نازل ہوتی ہیں ۔ لہٰذا اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنی چاہئیں۔

جواہرغیبی میں ہے کہ 12 ربیع الاول کے دن روزہ رکھنے والے کو 1000 سال کی عبادت کا ثواب ملتا ہے نیز 5 ، 16  اور26 ربیع الاول کو روزہ رکھنے کا بھی بہت ثواب ہے ۔ [1]

اے عاشقانِ رسول !کوشش کیجئے کہ12 ربیع الاول کے دن روزہ رکھیں اور اپنے پیارے پیارے آقا سوہنے مکی مدنی مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کواِیصال کرکے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے اپنے عشق کا اظہار فرمائیے ۔

ٹیلی تھون کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 108


 

 



[1]    جواہر غیبی ، ص۶۱۷۔