Book Name:Ikhtiarat E Mustafa

حضرت سیّدُنا خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہفرماتے ہیں : مصیبت زدہ لوگوں کی فریاد سننا اور ان کا ساتھ دینا ، حاجت مندوں کی حاجت روائی کرنا ، بھوکوں کو کھانا کھلانا ، قیدیوں کو قید سے چھڑانا ، یہ باتیں اللہ  کریم کے نزدیک بڑا مرتبہ رکھتی ہیں۔ [1]

اللہ پاک ہمیں غریبوں کی مدد کرنے اور دوسروں کی تکلیفوں میں ان کے کام آنے کی توفیق عطافرمائے۔

                   اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن    صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !                                                                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

سردی کو گرمی میں بدل دیا

پیارے اسلامی بھائیو!مدینے والے مصطفیٰ ، احمدِمجتبیٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی حکومت صرف اشیا پر نہ تھی بلکہ آپ کے تابع تو یہ سردی اور گرمی بھی تھی ۔ آپ سردی کو حکم فرماتے تو گرمی میں بدل جاتی تھی ۔ جیسا کہ

مُؤَذِّنِ رسولُ اللہ حضرت بلال رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ فرماتے ہیں : میں نے ایک سرد رات میں صبح کی اذان دی توکوئی نما ز کے لیے نہ آیا ، میں نے پھر اذان کہی پھر کوئی نہ آیا تو آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم نے دریافت فرمایا : اے بلال ! کیامعاملہ ہے؟ میں نے عرض کی : میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں ، ٹھنڈ نے انہیں مَشَقَّت میں ڈال دیا ہے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم نے دعا کی : یا اللہ ! ان سے سردی کو ختم کردے ۔ حضرت بلال رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس دعا کے بعد دیکھا کہ لوگ پنکھے سے ہوا لے


 

 



[1]    معین الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری ، ص 124