Book Name:Ikhtiarat E Mustafa

جھوم جائیے کہ مکی آقا ، مدنی مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آمد کے نعرے لگانے والے اللہ پاک کو پیارے ہیں اور محبوبِ خدا کی آمد کی خوشی میں مال خرچ کرنے سے رزق میں برکت ہوتی ہے ۔

جلوسِ میلاد کی احتیاطیں

یادرکھیے!نور والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے میلاد کی خوشیاں منانا اور جلوسِ میلاد میں شرکت کرنا مستحب ہے جب کہ گناہ سے بچنا لازم ہے ، لہٰذاجلوسِ میلاد سے متعلق چند ایک احتیاطیں سنئے :

(1)۔ ۔ ۔ جشنِ ولادت کی خوشی میں  جلوسِ میلاد نکالتے ہوئے بعض جگہ گانے باجے بجائے جاتے ہیں ، ایسا کرنا شَرْعاً گناہ ہے۔ اِس سلسلے میں دو رِوایات پیشِ خدمت  ہیں : {۱} سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مجھے ڈھول اور بانسری توڑنے کا حکم دیا گیاہے۔ [1] 

 {۲}حضرتِ سیِّدُنا ضَحاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  سے روایت ہے : گانا دل کو خراب اور اللہ پاک کو ناراض کرنے والا ہے۔ [2]

(2)۔ ۔ ۔ نعتِ پاک دھیمی آواز میں اوراِس احتیاط کے ساتھ  چلائیے کہ کسی عبادت کرنے والے ، سوتے ہوئے یا مریض وغیرہ کو تکلیف نہ ہو نیز اذان و اوقاتِ نَماز کی بھی رِعایت کیجئے۔ (عورت کی آواز میں نعت مت چلایئے )


 

 



[1]     فِردَوسُ الاخبار ج۱ ص۴۸۳ حدیث۱۶۱۲

[2]     تفسیراتِ اَحمدیَّہ ص ۶۰۳