Book Name:Ikhtiarat E Mustafa

رہے ہیں ۔ [1]

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اختیاراتِ مصطفیٰ کا کیاکہنا !میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم کی حکومت کا کیا کہنا کہ آپ  جب ارادہ فرمائیں اور جیسا ارادہ فرمائیں اللہ پاک آپ کے اُٹھے ہوئے ہاتھوں کو قبولیت سے نوازتا ہے ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم نےدعافرمائی تو سردی کو گرمی میں بدل دیا۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم ہی کی دعا سے حضرت اَنس بن مالک رضی اللہُ عنہُ  کی اولاد میں کثرت ہوئی ، آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم ہی کی دعا سے مدینے میں بارش سے جل تھل ہوگئی۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم ہی کی دعاسے صحابیِ رسول کودوبارہ ایسی آنکھ ملی کہ جس کی روشنی دوسری آنکھ سے زیادہ تیز تھی ۔ جب ہمیں ایسا کریم آقا ، مہربان و رحیم آقا صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم ملا ہے تو پھر ہم ان کے کیوں نہ گیت گائیں ، ہم جشنِ ولادت کیوں نہ منائیں کہ یہی وہ کریم ہیں جو اپنے رب کے محبوب اور کائنات کی تخلیق کا باعث ہیں ۔

دنیا کو پیدا نہ کرتا

حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُ   فرماتے ہیں : اللّٰہ پاک   فرماتا ہے :  وَعِزَّ تِی وَجَلَالِی لَوْلَاکَ مَا خَلَقْتُ الْجَنَّۃَ لَوْلَاکَ مَا خَلَقْتُ الدُّنْیَا یعنی مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم ! اے محبوب ! اگر تم نہ ہوتے تو میں جنت پیدا نہ کرتا ،  اگر تم نہ ہوتے تو میں دنیا پیدا نہ کرتا ۔ [2]


 

 



[1]    دلائل النبوۃ ، ج۶ ، ص۲۲۴ ، دارالکتب العلمیہ

[2]    فردوس الاخبار ، ۲ / ۴۵۸ ، حدیث : ۸۰۹۵