Book Name:Ikhtiarat E Mustafa

* (صدقہ دینے والوں سے )آفتیں بلائيں دُور ہوں گی ، * (صدقہ دینے والوں سے ) بُری قضا ٹلے گی ، * (صدقہ دینے والوں سے )ستر(70) دروازے بُرائی کے بند ہوں گے ، * (صدقہ دینے والوں سے ) ستر(70) قِسْم کی بلادُور ہوگی۔ * (صدقہ دینے والوں کے ساتھ )مدد ِالٰہی شامل ہوگی۔ * رحمتِ الٰہی ان (یعنی صدقہ دینے والوں)کے ليے واجب ہوگی۔ * ملائکہ اُن (یعنی صدقہ دینے والوں)پر دُرود بھیجيں گے۔

ان کے علاوہ اور بھی کثیر دِینی و دنیوی فوائد ہیں جو صدقہ دینے سے حاصل ہوتے ہیں۔ لہٰذا آپ خود بھی ٹیلی تھون مہم میں ضرور تعاون کیجئے ، اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے اس میں یونٹ جمع کروائیے۔ زیادہ نہ ہو تو گھر کے ہر فرد کی طرف سے کم از کم ایک یونٹ تو ضرور جمع کروائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔ یونٹ جمع کرنے کا اپنا کوئی ہدف بنا کر ابھی سے اس کے لیے رابطے شروع کر دیجئے۔ اللہ پاک ہمیں دِین کے کاموں میں دِل کھول کر خرچ کرنے کی توفیق عطافرمائے۔  اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سپَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ