Book Name:Ikhtiarat E Mustafa

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! تمام موسم اللہ پاک کی نعمت ہیں کہ ان کی تبدیلی سے ہمیں طرح طرح کے فائدے حاصل ہوتے ہیں ۔ موسِمِ سرما اللہ  پاک  کی نعمت ہے جو کم وقت میں زیادہ نیکیاں کمانے کا سبب ہے۔ ہمارے اَسلاف موسِمِ سرما کی آمد پر خوش ہوتے اور اسے اپنی عبادات میں اِضافے کا موسِم قرار دیتے تھے۔ [1]

اے عاشقانِ صحابہ و اہلبیت !سردیوں کے آنے پر تو فرشتے بھی خوش ہوتے ہیں چنانچہ حضرت سیّدُنا قَتادہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : بےشک!فرشتے مؤمنوں کیلئے سردیوں کے آنے پر خوش ہوتے ہیں ، کیونکہ اس کے دن چھوٹے ہونے کی وجہ سے مؤمن روزہ رکھتا ہے اور رات لمبی ہونے کی وجہ سے قِیام کرتا ہے۔ [2]

پیارے اسلامی بھائیو! کوشش کیجیے اور روزے رکھیے ، کیونکہ سردیوں کے دن چھوٹے ہوتے ہیں ، موسِم ٹھنڈا رہتا ہے جس کی وجہ سے بھوک و پیاس کا اِحساس کم ہوتا ہے ، لہٰذا اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دن کونفل روزے رکھئے ، ہمارے پیارے نبی ، مکی مدنیصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم نے فرمایا : سردی کے روزے ٹھنڈی غنیمت ہیں۔ [3]  

ایک مرتبہ نبیِّ اکرم ، شفیعِ معظمصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جس نے ایک نفل روزہ رکھا ، اللہ پاک اُس کے لئے جنّت میں ایک دَرَخْت لگائے گا جس کا پھل اَنار سے چھوٹا اور سَیب سے بڑا ہوگا وہ شہد جیسا میٹھا اور خوش ذائقہ ہوگا ، اللہ


 

 



[1]    مسندُالفردوس ، 2 / 349 ، حدیث : 6808

[2]    الزہد لاحمد بن حنبل ، ص240 ، رقم : 1251

[3]    ترمذی ، 2 / 210 ، حدیث : 797