Book Name:Ikhtiarat E Mustafa

غریبوں کی مدد کیجئے

اے عاشقانِ رسول! بہت سے لوگ اپنی غربت کی وجہ سے سردی کے موسِم میں گھر والوں اور بال بچّوں کے لئے سردی سے بچاؤ کے لئے گرم لباس وغیرہ خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے ، ایسے میں اگر ہم ان کی مدد کر دیں تو اس میں ہمارے لئے اجرو ثواب ہے۔ کسی شخص نے خواب میں مشہور تابعی بزرگ حضرت سیّدُنا صفوان بن سُلَیْم؟ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو ان کی زندگی میں ہی جنّت میں دیکھا تو وہ آپ سے ملنے حاضر ہوا اور اپنا خواب بیان کرکے آپ کے عمل کے بارے میں پوچھنے لگا کہ کس عمل کے سبب آپ کو جنّت میں داخلہ نصیب ہوا؟ اس پر آپ نے ارشاد فرمایا : اس کا سبب ایک قمیص ہے جو میں نے ایک شخص کو پہنائی تھی۔ لوگوں نے واقعہ پوچھا تو فرمایا : سردی کی ایک رات میں مسجد سے نکلا تو ایک شخص کو دیکھا جس کے پاس سردی سے بچاؤ کے لئے کچھ نہیں تھا ، میں نے اپنی قمیص اُتار کر اسے پہنا دی۔ [1]

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اگر اللہ پاک نے ہمیں رِزق میں وسعت دی ہے تو خشک میوہ جات(Dry Fruits) اورمفید غذاؤں کا خودبھی استعمال کیجئے اور غریب مسلمانوں  کی دِلجوئی کے لیے ان کو بھی پیش کیجئے ، جیسا کہ

حضرت سیّدُنا لیث بن سعد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی عادتِ مبارَکہ تھی کہ سردیوں کے موسِم میں لوگوں کو گائے کے گھی اور شہد سے تیار کردہ حلوہ کھلایا کرتے تھے۔ [2]


 

 



[1]    صفۃ الصفوۃ ، جز : 1 ، 1 / 106

[2]    سیر اعلام النبلاء ، 7 / 448