Book Name:Ikhtiarat E Mustafa
ہوئی کہ آپ کے 128 بیٹے اور 2 بیٹیاں پیدا ہوئیں ، اور پوتے پوتیوں کی تعداد معلوم نہیں اور آپ نے 99 سال عمر پائی ۔ یہ سب برکتیں حبیبِ خدا کی دعاسے ملیں ۔ [1]
نہ ہے تم سا نہ کوئی ہوگا آگے نہ اے آقا کوئی تم سا ہواہے
تری مرضی رضائے حق ہے مولیٰ رضائے حق تری مرضی شہاہے[2]
اعلیٰ کی آمد مرحبا والا کی آمد مرحبا
بالا کی آمد مرحبا پیشوا کی آمد مرحبا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! شہنشاہِ ختم نبوت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان نرالی ہے ۔ آپ کے پاس وہ اختیارات ہیں کہ آپ جب چاہیں جیسے چاہیں تصرف فرماسکتے ہیں ، یہاں تک کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اختیارات کو شمار کرنا ممکن نہیں ۔ اللہ پاک نے آپ کو ایسے ہاتھ عطافرمائے ہیں کہ جو بظاہر تو خالی ہیں لیکن ان ہاتھوں میں دونوں جہاں کی نعمتیں ہیں :
* یہ ہاتھ ہزاروں کی جھولیاں بھر دیتے ہیں ۔
* ان مبارک ہاتھوں میں اگر کنکریاں آجائیں تو وہ کلمہ پڑھنے لگ جاتی ہیں ۔
* ان مبارک ہاتھوں کو اگر تھوڑے پانی میں ڈالتے ہیں تو ان کی انگلیوں سے چشمے جاری ہوجاتے ہیں۔