Book Name:Shan e Mustafa

شعر کی مختصر وضاحت : میرے آقا صَلَّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان یہ ہے کہ کوئی ان سے بے نیاز نہیں ہوسکتا جو بے نیاز ہوگا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم بنائے گا کیونکہ آپ کی حاجت تو انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو ہے او ر اللہ کے پیارے خلیل حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بھی آپ کے محتاج  ہیں ۔

عزت و کرامت کے سب سے زیادہ اسباب

امام فخر الدین رازی رَحْمَۃُاللہ  عَلَیْہِ فرماتے ہیں : غزوۂ بدر وغیرہ میں  اللہ پاک کا فرشتوں  کے لشکر نازل فرماناتاجدارِعرب محبوبِ ربِّ اکبر صَلَّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تعظیم کے لئے تھا ، ورنہ کافروں  کو تباہ وبرباد کرنے کے لئے ایک فرشتے کا اپنے پر کو ہِلا دینا ہی کافی تھا۔ [1]

امام قرطبی رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : کفار کوہلاک کرنے کے لئے صرف ایک فرشتہ ہی کافی ہے ، جیسے حضرت لُوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کے شہر حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام کے پروں  میں  سے ایک پر سے تباہ و برباد کر دئیے گئے اور حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم ثمود کے علاقے ایک ہی چیخ سے تباہ کر دئیے گئے ، لیکن اللہ پاک نے تمام انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر ، حتّٰی کہ صاحبِ ہمت اور بُلند اِرادے رکھنے والے رسولوں  پربھی ہر چیز میں  اپنے حبیب صَلَّی اللہ   عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو فضیلت عطا فرمائی ہے اور اللہ پاک  نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ   عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو کرامت اور اعزاز کے وہ اَسباب عطا فرمائے ہیں  جو کسی اور کو عطا نہیں  کئے ، انہی میں  سے ایک یہ ہے کہ آپ


 

 



[1]    تفسیرکبیر ، یس ، تحت الآیۃ : ۲۸ ، ۹ / ۲۶۹