Book Name:Shan e Mustafa
مدنی کام روزانہ “ صَداے ٔ مدینہ لگانا “ بھی ہے ۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مُسلمانوں کونَمازِ فَجرکے لئے جگانے کوصَدائے مدینہ لگاناکہتے ہیں ۔ یقیناًفی زمانہ مُسَلمان دِین سے بہت دُوراورفکرِآخرت کوچھوڑ کر دُنیا کی فکر میں مصروف ہیں ۔ سُنَن ونَوافل تو دُورکی بات لوگوں کی اَکْثَرِیَّت فرض نمازیں تک قَضاکردیتی ہے ۔ اسی وجہ سے ہماری مَساجد وِیران ہوگئیں ، ایسے میں انہیں دوبارہ آباد کرنے کا عزم کرنا اور اسی عزم کی تکمیل کے لیے مسلسل کوشش کرنا یقیناً سَعادَت کی بات ہے ۔ لہٰذا کوشش کیجئے ! اور مَساجد کی آبادکاری کے لئے روزانہ صَدائے مدینہ لگانے کامعمول بنالیجئے ۔ جیساکہ
اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سیِّدُناعُمَر فارُوقِ اعظمرَضِیَ اللہُ عَنْہکایہ معمول تھاکہ آپ جب نمازِفجرکے لیے تَشْرِیْف لاتے توراستے میں لوگوں کونمازکے لیے جگاتے ہوے ٔ آتے ، نیز اَذانِ فجر کے فوراً بعد اگر مسجد میں کوئی سویا ہوتا تواسے بھی جگاتے ۔ [1]
یاد رکھئے !اگر ہماری اِنْفِرادی کوشش سے ایک اسلامی بھائی بھی نمازی بن گیا تو اسے تو نیک اَعْمال کا ثواب ملے گا ہی ، ساتھ ہی ساتھ ہم بھی اس ثواب سے مالامال ہوں گے ۔ کیونکہ “ نیکی کی طرف رَہْنُمائی کرنے والا بھی نیکی کرنے والے کی طرح ہے ۔ “ [2]
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!کامل مسلمان بننے کے لئے ، غیبت کرنے سُننے کی عادت نکالنے ، نمازوں اورسُنَّتوں کی عادت ڈالنے کے لئے دعوتِ اسلامی