Book Name:Shan e Mustafa
ایسے بشر ہیں کہ جن کا سایہ نہ تھا کیونکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نورہی نور ہیں اور نورکا سایہ نہیں ہوتا۔ [1] شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ اﷲ پاک نے اپنی شریعت کا آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو مختارِ کل بنا دیا ہے ، آپ جس کے لئے جو چاہیں حلال فرما دیں اور جس کے لئے جو چاہیں حرام فرما دیں۔
اِصالتِ کل امامتِ کل سِیادَتِ کل اِمارتِ کل
حکومتِ کل وِلایتِ کل خدا کے یہاں تمہارے لئے
مختصر وضاحت : یارسول اللہ! اللہ پاک کے ہاں سے آپ کو یہ رتبہ ملا ہے کہ آپ ہی سب کی اصل ، آپ ہی سب کے امام ، آپ ہی سب کے سردار ، آپ ہی انبیاء کے سردار ، آپ ہی کے پاس تمام حکومت اورآپ ہی کو سب کی ولایت حاصل ہے ۔
حکیم کی آمد مرحبا عظیم کی آمد مرحبا
اچھے کی آمد مرحبا پیارے کی آمد مرحبا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام “ صدائے مدینہ “
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اِخْلاص واِسْتِقامت کے ساتھ نیکی کی دعوت عام کرنے اور عشق رسول حاصل کرنے اور دوسروں کے اس کے جام پلانے کے لئے ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصَّہ لیجئے ۔ ان12مَدَنی کاموں میں سے ایک