Book Name:Shan e Mustafa

کرنے کے لیے شفاعت کا ذِکر اپنے گلے کا تعویذ بنالو کہ جیسے تعویذ ہر وقت گلے میں رہتاہے ، اسی طرح ذِکرِ شفاعت سے ہر وقت اپنی زبان کو تَر رکھو ، اس طرح اے گنہگارو!دوزخ کی آگ سے بچنے کی  تمہارے لیے کوئی صورت نکل سکتی ہے ، اعمال پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ، حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی شفاعت سے ہی کام بنےگا۔

اے  گنہگاروں کو اپنے دامن میں چھپانے والے مہربان آقا! جب ہم آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہی کے ہیں ، اگرچہ جیسے بھی ہیں تو پھر ہم مصیبت کےمارے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا در چھوڑکر کس کے پاس جائیں ، اپنے پیارے شہزادوں(اِمامِ حسن و حسین رضی اللہ عنہما) کا صدقہ ہم پر اپنی رحمت کی چھاؤں کیجئے۔

دُرُودِ پاک پڑھنے والے کے لیے شَفاعت

حدیثِ پا ک میں ہے : جس نے یہ کہا : “ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ‘‘[1]  اُس کے لیے میری شَفاعت واجب ہو گئی۔ [2] ہم گنہگاروں کی شَفاعت فرمانے والے ، اپنے رَبّ سے ہمیں بخشوانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے اِرشاد فرمایا : جس نے مجھ پر 10 مَرتبہ صُبح اور 10 مَرتبہ شام دُرُود ِ پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دِن میری شَفاعت ملے گی۔ [3]

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]    اے اللہ!حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پر رَحمت نازِل فرما اور انہیں قیامت کے روز اپنی بارگاہ میں مُقَرَّب مَقام عطا فرما۔

[2]    معجم کبیر ، رویفع بن ثابت الانصاری ، ۵ / ۲۵ ، حدیث : ۴۴۸۰۔

[3]    مجمع الزوائد ، کتاب الاذکار ، باب مایقول اذا اصبح و اذا امسی ، ۱۰ / ۱۶۳ ، حدیث : ۱۷۰۲۲۔