Book Name:Shan e Mustafa

دعوت اسلامی کےآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ (I.T Department) نے عاشقانِ رسول کےلیے ایک بہت ہی شاندار کام نگران شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلَّہٗ الْعَالی کے نام سے بھی ایک ایپ  بنام مولانامحمد عمران  عطاری کی صورت میں کیا ہے یہ ایپ  لاؤنچ کی جاچکی ہے۔ جس میں نگران شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلَّہٗ الْعَالی کے آڈیو (Audio) ، ویڈیو(Video)بیانات ، شارٹ کلپ ، مختلف مصروفیات ، مدنی چینل ریڈیو ، ڈاؤن لوڈ ، سرچ اورشیئر نگ  کی سہولتیں موجود  ہیں۔ اس ایپلی کیشن میں مدنی چینل پر ہونے والے پروگرامز بھی شامل کئے جاتے ہیں۔ اس میں موجود “  Live Chat “ آپشن کے ذریعے آپ اپنے مفید مشورے  بھی دے سکتے ہیں ۔ لہٰذا آج ہی اس  موبائل ایپلی کیشن کوپلے اسٹور(Play Store) یا ایپ اسٹور(App Store)سے ڈاؤن لوڈ کیجئے اور دوسروں  کو بھی اس کی  ترغیب دِ لائیے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

لباس پہننے کی سنتیں اور آداب      

          پیارے اسلامی بھائیو!بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے’’163 مدنی پھول‘‘ سے لباس کےمتعلق  کچھ مَدَنی پھول پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتاہوں۔

فرامینِ مصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَملاحظہ کیجئے : * جِنّ کی آنکھوں اورلوگوں کے سَتْرکے درمیان پردہ یہ ہے کہ جب کوئی کپڑے اُتارے تو  بِسْمِ اللہکہہ لے۔ [1]


 

 



[1]    اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ، ۲ / ۵۹حدیث ۲۵۰۴