Book Name:Shan e Mustafa
مشہور مفسرِقرآن ، حکیمُ الْاُمَّت حضرت مفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتے ہیں : جیسے دیواراور پردے لوگوں کی نگاہ کیلئے آڑ بنتے ہیں ایسے ہی یہاللہپاک کا ذکر جنّات کی نگاہوں سے آڑ بنے گا کہ جنات اس(یعنی شرمگاہ )کودیکھ نہ سکیں گے۔ [1] * جوشخص کپڑاپہنےاوریہ پڑھے : اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ۔ تواس کےاگلےپچھلےگناہ مُعاف ہو جائیں گے۔ [2] * جو باوُجُودِ قدرت زیب وزینت کالباس پہننا تواضُع (یعنی عاجِزی)کے طور پرچھوڑ دےتواللہپاک اس کو کرامت کا حُلّہ پہنائےگا۔ [3] * خَاتَمُ الْمُرْسَلین ، رَحمَۃٌلّلْعٰلمینصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکامبارَک لباس اکثر سفید کپڑےکاہوتا۔ [4] * لباس حلال کمائی سےہو اورجو لباس حرام کمائی سے حاصل ہوا ہو ، اس میں فرض ونَفل کوئی نَماز قَبول نہیں ہوتی۔ [5] * پہنتے وَقت سیدھی طرف سے شروع کیجئے(کہ سنت ہے)مَثَلاً جب کُرتا پہنیں تو پہلے سیدھی آستین میں سیدھا ہاتھ داخل کیجئےپھر اُلٹا ہاتھ اُلٹی آستین میں[6] * اِسی طرح پاجامہ پہننے میں پہلے سیدھے پائنچے میں سیدھا پاؤں داخِل کیجئےاور جب(کُرتایاپاجامہ)اُتارنے لگیں تو اس کےبرعکس (اُلٹ) کیجئے یعنی اُلٹی طرف سےشروع کیجئے۔ دعوتِ اسلامی