Book Name:Shan e Mustafa

کےمکتبۃُ المدینہ کی 1197صَفحات پرمشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘جلد3 صَفْحَہ409پر ہے : سنت یہ ہے کہ دامن کی لمبائی آدھی پنڈلی تک ہو اور آستین کی لمبائی زیادہ سے زیادہ انگلیوں کے پَورَوں تک اور چوڑائی ایک بالِشت ہو۔ [1] * سنت یہ ہے کہ مرد کا تہبند یا پاجامہ ٹخنے سےاُوپررہے۔ [2] مرد مردانہ اور عورت زَنانہ ہی لباس پہنے چھوٹے بچّوں اور بچیوں میں بھی اِس بات کا لحاظ رکھئے۔ * د عوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارےمکتبۃُ المدینہ کی1250 صَفحات پرمشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘جلداوّل صَفْحَہ 481پر ہے : مرد کےلیے ناف کےنیچے سے گھٹنوں کے نیچے تک’’ عورَت ‘‘ ہے ، یعنی اس کاچھپانافرض ہے۔ ناف اس میں داخِل نہیں اور گھٹنے داخِل ہیں۔ * تکبُّر کے طور پر جو لباس ہو وہ ممنوع ہے تکبُّرہے یا نہیں اِس کی شَناخت یوں کرے کہ ان کپڑوں کے پہننے سے پہلے اپنی جو حالت پاتا تھا اگر پہننے کے بعد بھی وُہی حالت ہے تو معلوم ہوا کہ ان کپڑوں سے  تکبُّر پیدا نہیں ہوا۔ اگر وہ حالت اب باقی نہیں رہی تو تکبُّر آگیا۔ لہٰذا ایسے کپڑے سے بچے کہ    تکبُّر بہت بُری صِفَت ہے۔ [3]

طرح طرح کی ہزاروں سنتیں سیکھنے کے لئےمکتبۃ المدینہ کی دو کتب “ بہارِشریعت “ حِصّہ16(312 صفحات )اور120صفحات پرمشتمل کتاب “ سُنتیں اور آداب “ ھدِيَّةً طلب کیجئےاور اس کامطالعہ فرمائیے ، سنتوں کی تربِیَت کاایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفربھی ہے۔


 

 



[1]    رَدُّالْمُحتار ج ۹ ص ۵۷۹

[2]    مراٰۃ ، ج۶ص۹۴

[3]    بہارِشریعت ج۳ص۴۰۹ ، رَدُّالْمُحتارج ۹ ص ۵۷۹