Book Name:Shan e Mustafa

نور سے ہر چیز پیدا فرمائی “ ۔

میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان یہ ہے کہ حضرتِ جبرئیل سے دریافت فرماتے ہیں : تمہاری عمر کیا ہے ، عرض کرتے ہیں چوتھے حجاب ِ عظمت میں ستر (70) ہزار برس بعدایک ستارہ طلوع ہوتاہے ، میں نے اسےبہتَّر(72)ہزارباردیکھا ہے ، فرماتے ہیں : اے جبرائیل وہ ستارہ میں ہی ہوں۔ یہ ہے شانِ مصطفیٰ کہ  اللہ پاک فرماتا ہے : آپ نہ ہوتے تومیں دنیا پیدا نہ کرتا۔ یہ ہے شانِ مصطفیٰ کہ سارے اچھوں سے اچھے نبی ، سارے سچوں سے سچے نبی  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نام کو حضرتِ آدم علیہ السلام اپنے لیے وسیلہ بنائیں ۔ یہ ہے شانِ مصطفیٰ کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُنگلی مبارک کے اِشارے سے چاند کے دوٹکڑے فرمادیں ۔ یہ ہے شانِ مصطفیٰ کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم لکڑی کو روشن کردیں اور صحابۂ کرام اس کی روشنی میں گھرپہنچ جائیں۔ یہ ہے شانِ مصطفیٰ کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم صحابیِ رسول کو لکڑی عطافرمائیں تو وہ تلوار کی طرح کفار کی گردنیں اُتار پھینکے۔ یہ ہے شانِ مصطفیٰ کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کسی کے لیے سونا(Gold) حلال کریں اور کسی ایک کی گواہی دو گواہوں کے برابر قراردے دیں ۔ یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آپ کی شان تو یہ ہے کہ سب آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حاجت مندہیں کوئی بھی آپ سے بے نیاز نہیں ہوسکتا۔

سیدی اعلیٰ حضرت اِمام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں

وہ جہنم میں گیا جو اُن سے مستغنی ہوا                                                            ہے خلیل اللہ کو حاجت رسول اللہ کی [1]


 

 



[1]    حدائق بخشش ص۱۵۲