Book Name:Faizan e Rabi Ul Awwal

اندھیریاں ختم ہوگئیں۔ ہرطرف روشنی ہی روشنی ہوگئی۔ خوشی کا سَماں چھا گیا۔ حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَامنے  کعبے کی چھت پر جھنڈا لگایا۔ اِیران کے بادشاہ کِسریٰ کےمحل پر زلزلہ آیا۔ اُس کےمحل میں دراڑیں پڑ گئیں۔ ایک ہزارسال سے جلنے والا آتش کَدہ(وہ مقام جہاں ہر وقْت آگ جلتی رہتی ہے) خود بخود بجھ گیا۔ اللہ  پاک کےحکم سے آسمان اور جنت کے دروازے کھول دئیے گئےتھے۔ شیطان کا مُنہ کالا ہوگیا ، عاشقان ِ رسول کے لئےعیدوں کی عید ہے ۔ جوشب ِقدر سے بھی افضل  ترین ہے۔

مشہور مُحَدِّث حضرت شیخ عبدُالحق مُحَدِّث دِہْلَوی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتےہیں : بیشک رسولِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی ولادت کی رات ، شبِ قَدْر سےبھی افضل ہے ، کیونکہ ولادت کی رات سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دنیا میں تشریف لانےکی رات ہے ، جبکہ شبِ قدرسرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو عطا کردہ رات ہے۔ تو جو رات رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ پاک کے ظاہر ہونے کی وجہ سے شَرَف والی ہو ، وہ اُس رات سے زیادہ شَرَف و عزّت والی ہے ، جو فرشتوں کےاُترنے کے سبب شرف والی ہے۔            (مَا ثَبَتَ بِا لسُّنّۃ ، ص۱۵۳ )

                                                صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

                             اے عاشقانِ رسول !ہمیں  چاہیےکہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئےخُصوصی اہتمام کے ساتھ اِس دن(بارہویں شریف )اور بالخصوص پورےرَبِیْعُ الْاَوَّل کو ہی نیک اعمال میں گزاریں ، اِس ماہِ مُقَدَّس میں فرض نمازوں کےساتھ ساتھ نفل نمازوں کااہتما م کریں۔ فرض نمازوں کےساتھ ساتھ نمازِ تَہَجُّدکا اِہتمام کریں۔ اِشراق و چاشت کے نوافل کا اِہتمام کریں۔ نمازِ اَوَّابین کا اِہتمام کریں۔ زیادہ سے زیادہ تلاوت ِ قرآن کریں۔ خوب صدقہ و خیرات کریں۔ مسلمانوں کونیکی کی دعوت دیں۔ اُنہیں