Book Name:Faizan e Rabi Ul Awwal

پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔ اللہ  پاک دعوتِ اسلامی کے ہر شعبے کو  مزید ترقی عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!امیرِ اَہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے جشنِ مِیْلَادمنانے والے عاشقانِ میلادکواپنے مکتوب (Letter)میں کچھ اَہَم نکات عطا فرمائے ہیں۔ آئیے!چند نکات ہم بھی سُنتے ہیں :

مکتوبِ عطار کے نکات

(1)چاند رات کو اِن اَلفاظ میں تین(3)بار مَساجِد میں اِعلان کروائیے : تمام عاشقانِ رسول کو مبارَک ہو کہ رَبِیْعُ الْاَوَّل شریف کا چاند نظر آگیا ہے۔

(2)تمام عاشقانِ رسول بَشُمول نگران و ذِمّہ داران رَبِیْعُ الْاَوَّل شریف میں خُصوصِیَّت کے ساتھ کم از کم تین(3) دن کے قافِلے میں سفر کی سعادت حاصل کریں اور اسلامی بہنیں ایک ماہ تک روزانہ گھرکے اندر(صِرف گھرکی اسلامی بہنوں اورمَحْرَموں میں)مَدَنی دَرْس جاری کریں اور پھر آئندہ بھی روزانہ جاری رکھنے کی نِیَّت فرمائیں۔

(3)اگرجھنڈے پر نقشِ نعلِ پاک یا کوئی لکھائی ہو تو اِس بات کا خیال رکھئے کہ نہ وہ لِیرے لِیرے ہو ، نہ ہی زمین پر تشریف لائے نیز جُوں ہی  رَبِیْعُ الْاَوَّل شریف کا مہینا تشریف لے جائے فوراً اُتار لیجئے۔ اگراحتیاط نہیں کر پاتے اور بے ادَبی ہوجاتی ہے تو سادہ مَدَنی پرچم لہرایئے۔ (سگ ِمدینہ بھی اپنے مکانِ بے نشان پر سادہ مَدَنی پرچم لگواتا ہے۔ )