Book Name:Faizan e Rabi Ul Awwal

النَّعِیم میں داخل فرمائےگا۔ مسلمان ہمیشہ سے محفلِ میلاد کا اہتمام کرتے ، وِلادت کی خوشی میں دعوتیں دیتے ، کھانے پکواتے اور خوب صَدَقہ و خیرات کرتے آئے ہیں۔ خوب خوشی کا اِظہار کرتے اور دل کھول کرخرچ کرتےہیں۔ آپ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی وِلادتِ با سعادت کےذِکْر کا اِہتمام کر تے ہیں اور اِن تمام نیک اور اچھے اعمال کی برکت سے اُن لوگوں پر اللہ کریم کی رَحمتیں اُترتی  ہیں  ۔      (مَا ثَبَتَ با السُّنَّۃ ، ص۱۵۵ ملتقطًا)

لہٰذاہمیں بھی چاہیےکہ شریعت کےدائرےمیں رہتےہوئے خُصوصیت کے ساتھ خوشی خوشی  اِس  مبارَک  مہینےکو نیکیوں میں گزاریں ، اِس میں اجتماعِ میلاد کا اہتمام کریں ، ہاتھوں میں مَدَنی پرچم اُٹھائیں ، جلوسِ میلاد میں جائیں ، اِس دن خوب صدقہ و خیرات کی عادت بنائیں ، اِنْ شَآءَ اللہ! اِس کی خوب خوب برکتیں پائیں گے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس سوشل میڈیا(دعوتِ اسلامی)

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!میڈیا کے اِس دور میں ٹیکنالوجی اپنے عُروج کو چُھو رہی ہے۔ خاص طورپر انٹر نیٹ کی ایجاد کے بعد سوشل میڈیا(Social Media) کے ذریعے دنیا بھر میں کہیں بھی روابط کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ فیس بُک(Facebook) ، اِنسٹا گرام (Instragram) ، واٹس ایپ(Whatsapp) ، ٹُوئٹر (Twitter) اور اِس طرح کی دیگر  ویب سائٹس (Websites)نے دنیا بھر میں اپنے کروڑوں صارفین بنائے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اِس وقْت صِرْف پاکستان میں کم و بیش 50 ملین (یعنی 5کروڑ)سے زیادہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس موجود ہیں۔ اِن افراد تک قرآن و سُنّت کا