Book Name:Faizan e Rabi Ul Awwal

اِخلاص (قُل ہُوَاللہُ اَحَد) پڑھیں۔ ایک شخص ہمیشہ یہ نماز پڑھتا تھا اُسےخواب میں نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمکی زیارت ہوئی ، آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم فرما رہے تھے : ہم تمہیں اپنے ساتھ جنت میں لے کر   جائیں گے۔ (جواہرخمسہ ، ص ۲۱)

                             اے عاشقانِ رسول ! ہمیں بھی   فرائض و واجبات کی ادائیگی کےساتھ ساتھ اِن  نوافل کو ادا کرناچاہئے ، کیونکہ نفل نمازوں  کےبےشمار فوائد وبرکات ہیں ، مثلاً

               * نوافل کی برکت سےخدا کے عبادت کرنے والے بندوں مىں شمار ہوتا ہے۔ *  ربِّ کریم کی محبت نصیب ہوتی ہے۔ * رِزْق میں برکت ہوتی ہے۔ *  دشمنوں کےشَراور فساد سے حفاظت نصیب ہوتی ہے۔ * موت کى سختى سے حفاظت نصیب ہوتی ہے۔ *  شىطان کےوسوسوں سےحفاظت  نصیب ہوتی ہے۔ *  قبرروشن اور کشادہ ہوتی ہے۔ *  قبر جنت کےباغوں میں سےایک باغ بن جاتی ہے۔ *  قىامت کی پریشانیوں سے نجات حاصل ہوتی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مَدَنی مذاکرے اورجلوسِ میلاد

               اے عاشقانِ میلاد!ماہِ رَبِیْعُ الْاَوَّل میں دیگر نیک اعمال کے ساتھ ساتھ * ہفتہ وار مَدَنی مذاکرے کے علاوہ رَبِیْعُ الْاَوَّل کی پہلی تاریخ سے 13تاریخ تک مَدَنی چینل پرہونے والے روزانہ کے مَدَنی مذاکروں اور اِن سے پہلے جُلوسِ میلاد کا سلسلہ ہوتاہے ، اِنہیں دیکھنے سُننے کی ضرورکوشش کی جائے۔ * اپنے  گھر میں بالخصوص اِن مبارَک دنوں میں “ مَدَنی چینل “ چلانے کا اِہتمام کیا جائے تاکہ گھر کے سبھی افراد فیضانِ میلادسے مال ہوں۔ * رَبِیْعُ الْاَوَّل کی خوشیاں مَدَنی چینل کے ساتھ منائیے۔