Book Name:Faizan e Rabi Ul Awwal

رکھ کہ فِکر کی نیند غافل نہیں ہوتی ۔ (3) کھانا حتَّی الامکان عَلَی الصَّباح(یعنی بہت  سویرے )کھا کہ وقتِ نَوْم(یعنی سونے کے وقت) تک بخاراتِ طَعام فَرو ہولیں(یعنی کھانے کے سبب پیدا ہونے والے بوجھل اثرات ختم ہو جائیں )اور طُولِ مَنام (یعنی لمبی نیند )کے باعِث نہ ہوں۔ (4) سب سے بہتر عِلاج تقلیلِ غِذا(یعنی کم کھانا) ہے۔ پیٹ بھر کر قیامِ لیل(یعنی رات کی عبادت)کا شوق رکھنا بانجھ(یعنی ایسی عورت کہ جس سے بچہ پیدا نہ ہو اُس)سے بچہ مانگنا ہے ، جو بہت کھائے گا بہت پئے گا ، جو بہت پئے گا بہت سوئے گا ، جو بہت سوئے گا آپ ہی یہ خیرات و بَرکات کھوئے گا۔

( اعلان : )

                             نمازِ باجماعت پانے کے  بقیہ نکات تربیتی حلقوں میں بیان کئے جائیں گے ، لہٰذا ان کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجتماع میں

پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بزرگوں نے فرمایا : جو شخص  ہر شبِ جمعہ(جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات) اِس دُرود شریف کو پابندی