Book Name:Faizan e Rabi Ul Awwal

* مَدَنی مذاکرے دیکھنے سُننے کے ذریعے بٹنے والاعِلْمِ دین حاصل کیجئے۔ * مَدَنی چینل پر دکھائے جانے والے جُلوسِ میلاد میںمرحبا یا مصطفے کی صدائیں لگاتے ہوئے مَدَنی پرچم اُٹھائے جلوسِ میلادکی برکتیں پائیے۔ * رَبِیْعُ الْاَوَّل کےپہلے 12دنوں میں خُصوصیت کے ساتھ روزانہ محفلِ نعت کا اِہتمام کیا جائے۔ * رَبِیْعُ الْاَوَّل میں ہرعاشقِ رسول کے گھرمیں بالعموم اور جامعۃ المدینہ(للبنین وللبنات) کے طلبہ و طالبات اور مدرسۃ المدینہ(للبنین وللبنات)کے بچوں اوربچیوں کے گھروں میں بالخصوص چراغاں و سجاوٹ کااِہتمام ہونا چاہئے۔ * جب بھی مَدَنی مذاکرے دیکھیں سُنیں تو سُوال جواب لکھنے کااہتمام کیا کیجئے۔ اِس سے بھی عِلْمِ دین میں اضافہ ہوگا۔

12 مَدَنی کاموں سے ایک مَدَنی کام “ صدائے مدینہ “

پیارے پیارےا سلامی بھائیو! رَبِیْعُ الْاَوَّل کی برکتوں  سے مالا مال ہونے اور ماہ ِ رَبِیْعُ الْاَوَّل  کےحقیقی فیضان   کو پانےاور بالخصوص بارہویں  شریف کو نیکیوں میں گزارنے  کا ایک بہترین ذریعہ عاشقان ِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوت اسلامی کے مَدَنی  ماحول سےوابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں حِصّہ لینا بھی ہے۔ 12 مَدَنی  کاموں سےایک مَدَنی کام “ صدائے مدینہ “ بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مسلمانوں کو نمازِ فجر کیلئے جگانے  کو “ صَدائے مدینہ “ کہتے ہیں۔ اِس مَدَنی کام کا رِسالہ بنام “ صدائے مدینہ “ بھی منظرِ عام پر آچکا ہے۔ اِس کا مطالعہ کیجئے اور اِس میں دئیے گئے طریقےکے مطابق اِس مَدَنی کام کو خوب بڑھانے کی کوشش بھی کیجئے۔

* اَلْحَمْدُلِلّٰہ “ صدائے مدینہ “ کی برکت سے نمازِ تَہَجُّد کی سعادت مل سکتی ہے۔ * نماز کی حفاظت ہوتی ہے۔ * مسجد کی پہلی صف میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ نمازِ  فجرکی ادائیگی ہوسکتی ہے۔ * “