Book Name:Faizan e Rabi Ul Awwal

دُرودِ پاک کی برکتیں

 دُرودِ پاک کی برکت سے دلوں کی صفائی اور رِزْق میں برکت  ہوتی ہے۔ پُل صراط  پر آسانی نصیب ہوگی۔ آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شفاعت نصیب ہوگی۔ لہٰذا ہمیں چاہئےکہ اِس با برکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ دُرودِ پاک پڑھیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نوافل کی کثرت کیجئے!

                             پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہم ماہِ رَبِیْعُ الْاَوَّل میں کئےجانےوالے نیک اعمال کےبارے میں سن رہےتھے۔ رَبِیْعُ الْاَوَّل میںاللہ پاک اور اُس کےمحبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا قُرب پانےوالے اَعمال کریں۔ اِس کا ایک بہترین ذریعہ نوافل کی کثرت بھی ہے۔ اِسی لئے ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ  اَجْمَعِیْن  بھی فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ نوافل کی کثرت کیا کرتے تھے ۔ آئیے! رَبِیْعُ الْاَوَّل اور بالخصوص بارہویں شریف کے چند نوافل کے بارے میں سُنتے ہیں ، چنانچہ

(1) رَبِیْعُ الْاَوَّل کی پہلی رات نمازِ مغرب کے بعد 2 رکعت نفل اِس طرح پڑھئے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد3 بار سورۂ اخلاص(قُلْ ہُوَاللہُ اَحَد)کی تلاوت کیجئے اور سلام کے بعد100مَرتَبہ یہ دُرودِ پاک پڑھئے : اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن ۔   (لطائف اشرفی ، ۲ / ۲۳۱۔ جواہرخمسہ ، ص ۲۱)

                              (2)بارہویں تاریخ  کو نبیِّ رَحمت ، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کی  بارگاہ میں ثواب پہنچانے کی نِیّت سے بیس(20)رکعت نفل پڑھیں اور ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کےبعد اِکیس(21) مَرتَبہ سورۂ