Book Name:Faizan e Rabi Ul Awwal

نیکی کی دعوت “ دینے کا ثواب بھی کمایا جاسکتاہے۔ * دعوتِ اسلامی کی نیک نامی ہوگی۔ * “ صدائے مدینہ “ لگانے والا بار بار مسلمانوں کو حج اور پیارا مدینہ دیکھنے کی دعا دیتاہے۔ اللہ پاک نے چاہا تو یہ دُعائیں ، اُس کے حق میں بھی قبول ہوں گی۔ * “ صدائے مدینہ “ میں پیدل چلنے کی برکت سے صحت بھی اچھی ہوگی۔ * “ صدائے مدینہ “ لگانا مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لیے جگانا ہے اور مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنّتِ مُصْطَفٰے اورسُنّتِ فاروقی بھی ہے ، چنانچہ

امیرُ المؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  نمازِ فجر کےلیے لوگوں کو جگاتے ہوئے مسجد تشریف لاتے تھے۔ (طبقات کبریٰ ، ذکر استخلاف عمر ، ۳ / ۲۶۳مفہوماً)

آئیے! ترغیب کے لئے صدائے مدینہ لگانے کا ایک واقعہ سُنتے ہیں ، چنانچہ

صدائے مدینہ کی برکتیں

ایک اسلامی بھائی عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے قافِلے کے ساتھ ایک شہر میں گئے ، اَذانِ فَجْر کے بعد وہ “ صدائے مدینہ “ لگاتے جا رہے تھے کہ اچانک ایک گھر سے ایک ماڈرن نوجوان اُن کے ساتھ شامِل ہوا اور اُس نے فَجْر کی نَماز مسجد میں جماعت سے ادا کی۔ بعد میں اُس نوجوان کے والدقافِلے والے عاشقانِ رسول سے ملنے آئے۔ جو صاحِبِ ثَرْوَت بھی تھے۔ اُنہوں نے آکر بتایا : “ صدائے مدینہ “ کی برکت سے اُن کا نافرمان ماڈرن(Modern)بے نَمازی بیٹا  پانچ وقت کی نَماز پڑھنے لگ گیا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اُس ماڈرن نوجوان کے والد نے اُس شہر میں مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کے لیے زمین بھی دے دی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد