Book Name:Faizan e Rabi Ul Awwal

درمیان لکھ دے گا کہ یہ شخص  نِفاق اور دوزخ کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قیامت شہیدوں کے ساتھ رکھے گا۔                    (معجم اوسط ، من اسمہ محمد ، ۵ / ۲۵۲ ، حدیث : ۷۲۳۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں۔ فرمانِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔([1])

اہم نکتہ : نیک اورجائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بیان سُننے کی نیتیں

* نیچی کئے توجہ سے بیان سُنوں گا۔ * عِلْمِ دین کی تعظیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ * صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوا اللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے کےلئے بلند آواز سے جواب دوں گا۔ * اجتماع کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام و مُصافحہ اور انفرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!رَبِیْعُ الْاَوَّلاسلامی سال کا تیسرا عظیمُ الشّان مہینا ہے۔ یہ مہینا فضیلتوں ، سعادتوں ، رحمتوں اور ربِّ کریم کی نعمتوں کامجموعہ ہے۔ عاشقانِ رسول اِس مبارَک  مہینے کو  ماہ ِمیلاد کے نام سےبھی یادکرتے ہیں ، کیونکہ وہ ذاتِ پاک جن کو اللہکریم نے تمام جہانوں کے لئے رَحمت بنا کر بھیجا ، جن کی خاطرساری  کائنات کو سجایا گیا ، وہ عظمتوں والےنبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ


 

 



[1]    معجم کبیر ، سہل بن سعد الساعدی   الخ ، ۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۲