Book Name:Faizan e Rabi Ul Awwal

(4)مکتبۃ المدینہ کا تحریر کردہ پمفلٹ ’’جشنِ ولادت کے12نکات‘‘ممکن ہو تو 112ورنہ کم از کم12عدد نیز ہوسکے تو رسالہ صبحِ بہاراں12عدد مکتبۃُ المدینہ سے ہَدِیّۃً طلب کرکے تقسیم کیجئے۔ خُصوصاً  اُن تنظیموں کے سربراہوں تک پہنچائیے جوجشنِ ولادت کی دھومیں مچاتے ہیں۔

(5)بارہویں شب اجتماعِ میلاد میں گزار کربوقتِ صبحِ صادق اپنے ہاتھوں میں مَدَنی پرچم اُٹھا ئے ، دُرود و سلام کے ہار لئے ، اشکبار آنکھوں سے صبحِ بہاراں کا استقبال کیجئے۔ بعد نَمازِ فجر سلام وعید مبارَک کہہ کر ایک دوسرے سے گرم جوشی کے ساتھ ملاقات فرمایئے اور سارا دن عید کی مبارَکباد پیش کرتے اور عید ملتے رہئے۔

 (6)میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہرپیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا یومِ ولادت مناتے رہے۔ آپ بھی یادِ مصطفے  میں12 رَبِیْعُ الْاَوَّل شریف کو روزہ رکھ کر مَدَنی پر چم اُٹھائے جُلوسِ میلاد میں شریک ہوں۔ جہاں تک ممکن ہو باوُضو رہئے۔ لب پر نعتوں کے نغمے سجائے ، دُرود و سلام کے پھول برساتے ، نگاہیں جھکائے پُر وقار طریقے پر چلئے۔ اُچھل کود مچا کر کسی کو تنقید کا موقع مت دیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نمازِ باجماعت پانے کے7 نکات

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تحریری مَدَنی مذاکرہ “ قسط43 : تنگ وقت میں نماز کا طریقہ “ صفحہ نمبر 11 سے “ نمازِ باجماعت پانے “ کے تعلق سے7 نکات سُنتے ہیں : (1)اگر طُولِ خواب (یعنی لمبی نیند) سے خوف کرتا ہے تکیہ نہ رکھ بچھونا نہ بچھا کہ بے تکیہ و بے بستر سونا بھی مسنون(یعنی سُنَّت) ہے ۔ (2) سوتے وقت دِل کو خیالِ جماعت سے خوب متعلق