Book Name:Faizan e Rabi Ul Awwal

               پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہم رَبِیْعُ الْاَوَّل کےفضائل و برکات اور اِس ماہِ مُقَدّس میں کئے جانے والے نیک اَعمال کےبارے میں  سُن رہےتھے۔ ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ  اَجْمَعِیْن بہت زیادہ ادب و اِحترام ، عبادت و ریاضت اور اِہتمام کےساتھ اِس مبارَک ومُقَدَّس مہینے کو گزارتے تھے۔ اِس مبارَک مہینےمیں خُصوصیت کےساتھ نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کا میلاد شریف مناتے ، خوب صدقہ وخیرات کرتے ، غریبوں ، محتاجوں اور مجبوروں کی مددفرماتے تھے ، آئیے !   میلادشریف منانے کاایک واقعہ   سُنتے ہیں ، چنانچہ  

رَبِیْعُ الْاَوَّل اور اِرْبِل کا بادشاہ

                             اِرْبِل کے بادشاہ جن کا نام ابُو سعىدمُظَفَّر  ہے ، جوعظیم فاتح سلطان صلاحُ الدِّین  ایّوبی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بہنوئی تھے ، بہت سخی ، نیک اور عادل ہونےکے ساتھ عالِم ، بڑے بہادر اور ذہین بھی تھے۔ اُنہوں نے اپنے بعد کئی اچھی یادگاریں چھوڑیں۔  ہر رسال رَبِیْعُ الْاَوَّل  کے مبارَک  مہینے کا بڑا ہی ادب و اِحترام کرتے ، بالخصوص اِس مہینے مىں مىلاد شرىف بڑے  ہی اہتمام سے مناتےاور بہت بڑى محفل کا اہتمام کرتے۔ (البدایۃ والنہایۃ ، ۹ / ۱۸ ملخصاً)

                             اِن مَحافل میں شرکت کرنے والوں  کا بیان ہے : اُنہوں  نے محفلِ مىلاد مىں بُھنى ہوئى بکرىوں کے پانچ ہزار(5000)سَر دیکھے ، 10 ہزار مُرغیاں ، فیرنى کےاىک لاکھ پیالے اورحلوے کے 30 ہزار تھال  دىکھے۔ بہت سےعُلَمااورصُوفىا محفلِ مىلاد مىں شرکت کرتے تھے۔ بادشاہ (ابُو سعىدمُظَفَّر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ) اُنہىں قیمتی لباس پہناتےاوراِنعامات سے نوازتے۔ وہ ہر سال محفلِ مىلاد پرتىن(3) لاکھ دىنار خرچ کرتے تھے۔ مہمانوں کے لىے مہمان خانہ ہوتا تھا ، وہ ہر سال اِس مىں سالانہ اىک لاکھ دىنار خرچ