Book Name:Faizan e Rabi Ul Awwal

بجے اُٹھ کر دو رَکعتیں پڑھ لیں تہجد ہو گئی۔ (6)سوتے وقتاللہپاک سے توفیقِ جماعت کی دُعا اور اس پرسچا تَوَکُّل(یعنی بھروسا  رکھے کہ) مولیٰ تبارک وتعالیٰ جب تیرا حُسنِ نیت و صِدقِ عَزِیمت(یعنی تیری جماعت پانے کی سچی نیت اور سچا اِرادہ) دیکھے گا ضرور تیری مدد فرمائے گا۔ (وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ ؕ)۲۸ ، الطلاق : ۳ ) ترجمۂ کنز الایمان : اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے۔ (7) اپنے اہلِ خانہ وغیرہم سے کسی مُعْتَمَد(یعنی قابلِ اِعتماد)کو مُتَعَیّن کر کہ وقتِ جماعت سے پہلے جگا دے۔ اِن ساتوں تَدبیروں کے بعد کسی وقت سوئے اِنْ شَآءَ اللّٰہ تَعَالٰی فوتِ جماعت سے محفوظ ہو گا اور  اگرشاید اِتفاق سے کسی دن آنکھ نہ بھی کھلی اور جگانے والا بھی بھول گیا یا سو رہا (جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا بلال رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے ساتھ واقع ہوا) تو یہ اِتفاقی عُذر مَسْمُوْع ہو گا(یعنی اِن اِحتیاطوں کے بعد کبھی اِتفاقی طور پر آنکھ نہ کھلی اور نماز قضا ہو گئی تو اب گناہ گار نہیں ہو گا)اور اُمّید ہے کہ صِدقِ نیت و حُسنِ تَدبیر (یعنی سچی نیت اور اچھی کوشش)پر ثوابِ جماعت پائے گا۔

(فتاویٰ رضویہ ، ۷ / ۸۸تا۹۱ ملتقطاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

دل اور شہوت کے شر سے پناہ کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ دل اور شہوت  کے شر سے پناہ کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دعایہ ہے :

اللّٰهُمَّ اِنِّي اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي ، وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي ، وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي ، وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي ، وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّيْ۔

(ابوداود ، کتاب الوتر ، باب فی الاستعاذة ، ۲ / ۱۳۲ ، حدیث : ۱۵۵۱)