Khud Kushi Kay Asbab

Book Name:Khud Kushi Kay Asbab

پھلوں کی کمی سے آزمائیں گے اور صبر کرنے والوں کوخوشخبری سنا دو۔وہ لوگ کہ جب ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو کہتے ہیں : ہم اللہ ہی کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے درود ہیں اور رحمت اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔

پىارے پىارے اسلامى بھائىو! غور کیجئے! قرآنِ پاک یہ فرما رہا ہے کہ اللہ  پاک مصیبتیں دے کر آزماتا ہے۔ اب جس نے ان میں بے صبری کا مظاہَرہ کیا،شورشرابا کیا، ناشکری کے کَلِمات زَبان سے ادا کئے یا بیزار ہو کر مَعَاذَاللہ خودکُشی کی راہ لی ،وہ اِس امتِحان میں بُری طرح ناکام ہوکر پہلے سے کروڑہا کروڑگُنا زائِد مصیبتوں کا  حق دارہوگیا ۔ بے صبری کرنے سے مصیبت تو جانے سے رہی، اُلٹا صَبْر کے ذَرِیْعے ہاتھ آنے والا عظیمُ الشّان ثواب بھی ضائِع ہو جاتا ہے جو کہ بذاتِ خود ایک بَہُت بڑی مصیبت ہے۔ اس لیے صَبْر سے کام لینا چاہئے۔

حدیثِ پاک میں مومن کی خوبی یہ بیان ہوئی ہے کہ اسے خوشی پہنچتی ہے تو اللہ کریم کا شکر ادا کرتا ہے اور تکلیف پہنچتی ہے تو صبر کرتا ہے۔(مسلم،کتاب الزہدوالرقائق،باب المؤمن امرہ کلہ خیر،ص ۱۲۲۲، حدیث:۷۵۰۰)

صبر کا مفہوم اور اس کی برکتیں