Book Name:Khud Kushi Kay Asbab
دکھائی دے رہی ہوتی ہے۔
اگر رَہنے سَہنے، کھانے پینے وغیرہ میں حقیقی سادَگی اپنانے کاذِہن بن جائے تو تھوڑی آمَدَنی پر گزارہ کرنا ممکن ہے اور اس سبب سے شاید کوئی بھی مسلمان خودکُشی جیسا حرام اوردوزخ میں لےجانے والا کام نہ کرے ۔یاد رکھئے! انسانی خواہشات سمندر سے زیادہ گہری اور زمین و آسمان سے زیادہ کشادہ ہیں۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے قناعت اپناکراپنی خواہشات کو قابوکرکے پُرسُکون زندگی گزارتے ہیں۔٭قناعت اعلیٰ ترین انسانی خوبیوں میں سے ایک بہت پیاری خوبی ہے،٭قناعت اطمینان اور تسلی کا سبب ہے،٭قناعت ایک ایسا خزانہ ہے جو بندے کو دوسروں کی امدادلینے سے بے نیاز کر دیتاہے۔ ٭قناعت ایک ایسی دولت ہے جو کچھ نہ ہوتے ہوئے بھی بندے کو دوسروں کی محتاجی سے بے پروا کر دیتی ہے۔٭قناعت لالچ کے جال سے بچنے کا بہترین ہتھیار ہے۔ ٭قناعت ایک ایسی خوبی ہے جو بندے میں خودداری اور خود اعتمادی کوپیدا کرتی ہے۔ ٭قناعت اِنْسان کی بلند ہمتی ، بلند سوچ، بُزرگی، تقویٰ اور صبر کی علامت بنتی ہے۔ ٭قناعت کی اَہمیَّت جاننے کے لیے اتنا کافی ہے کہ اللہ پاک اپنے نیک اور مُقرَّب بندوں کو ہی یہ پاکیزہ نعمت عطا فرماتا ہے۔ تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام،صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اوراولیائے عظام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی مبارک زِندگیاں ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔
مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی قناعت پہ لاکھوں سلام
اَلْحَمْدُلِلّٰہرسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ساری زندگی صبروقناعت سے گزاری۔رسولِ