Khud Kushi Kay Asbab

Book Name:Khud Kushi Kay Asbab

کرنے لگے ہیں۔ گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر کبھی بیوی خودکُشی کرلیتی ہے تو کبھی شوہر،کبھی بیٹی خودکُشی کرلیتی ہے تو کبھی بیٹا، یوں ہی کبھی ماں توکبھی باپ۔ گھریلو مسائل کا ایک حل  گھروں کے اندر مَدَنی چینل کے ذریعے مَدَنی مذاکَرہ یا سنّتوں بھرا بیان دیکھنا،سننا،روزانہ گھر درس کرنااور اپنے گھر میں دعو تِ اسلامی کامَد َنی ماحول قائم کرنا بھی ہے۔جس گھر کا ہر فرد نَمازی اور سنّتوں کا عادی ہو گا، ایسے گھرانوں سے اِنْ شَآءَ اللہ آپ کوکبھی بھی خودکُشی کی منحوس خبرسُننے کو نہیں ملےگی۔ یہ آفت بے نَمازیوں، فیشن پرستوں ، فلمیں ڈِرامے دیکھنے والوں، گانے باجے سننے والوں، صِرف دُنیوی تعلیم کو سب کچھ سمجھنے والوں اور بے عملی کی زندگی گزارنے والوں کاحصّہ ہے ۔ یقین مانیے! اگر ہر مسلمان دعوتِ اسلامی والا بن جائے تو اللہ پاک  اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے فضل و کرم سے مسلمانوں سے خودکُشی کی نُحُوست کا جڑ سے خاتِمہ ہو جائے۔(خود کشی کا علاج، ص۵۹ تا ۶۲ملخصاً)

یہ بات ذہن نشین کر لیجئے!  خود کُشی کرنے والے کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی جائےگی اور اُس کو ایصالِ ثواب کرنا بھی جائز ہے ،چُنانچِہ

دُرِّ مختار میں لکھا ہے :جس نے خودکشی کی ،چاہے جان بوجھ کر ہی کیوں نہ کی ہو،اُسے غُسْل دیا جائےگا اور اُس پرنَمازِ (جنازہ ) بھی پڑھی جائے گی،اسی پر فتویٰ ہے۔( درمختار،۳/ ۱۲۷)اُس کیلئے دعائے مغفرت کرنا بھی بِا لکل جائز ہے ۔(خود کشی کا علاج، ص۶۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

مجلسِ قافلہ

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!مزیدمعلومات کے لیے مکتبۃ المدینہ کے رسالے ”