Khud Kushi Kay Asbab

Book Name:Khud Kushi Kay Asbab

چُپ سادھ کر غصّہ کا علاج فرمایا یا بول پڑے؟نیز دَرگُزر سے کا م لیا یا اِنتقام(یعنی بدلہ لینے)کا موقع ڈُھونڈتے رہے؟

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

خودکُشی کی دوسری وجہ ”معاشی پریشانیاں“

اےعاشقانِ رسول!خود کشی کی طرف لے جانے والے کئی اسباب میں سے دوسرا بنیادی سبب مُعاشی پریشانیاں بھی ہیں۔  بے روز گاری یاقرضداری سے تنگ آ کر بھی بعض لوگ خود کُشی کی راہ لیتے ہیں۔ آسائشوں ، عُمدہ غذاؤں ،شادِیوں وغیرہ کے موقعوں پر فُضول خر چیو ں ، گھر کی سجاوٹوں،مہنگے مہنگے کپڑوں،گاڑیوں وغیرہ کیلئے زِیادہ سے زِیادہ رقم کی طلب اور بہت بڑا سرمایہ دار بن جانے کے سنہرے  خواب بھی خود کُشی کے اسباب ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ مال“انسان کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے۔جب تک ضرورت  کے مطابق مال موجود رہے، زندگی مسکراتی ہوئی گزرتی ہے، لیکن جب جیب خالی ہونے لگے اورطلوع ہونے والا سورج ایک نیا خرچہ لئے ظاہر ہو تو زندگی کی گاڑی کا پہیہ رکنے لگتا ہے۔ ایسے میں کبھی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے قرض جیسے کانٹے داردرخت تلے  بھی پناہ لینی پڑتی ہے یعنی  ضروریات پوری کرنے کے لیے قرض کا بوجھ اُٹھانا پڑتاہے۔پھر یہ درخت اپنی جڑیں پھیلاکر اس طرح سے مضبوط کرتا ہے کہ  بعض کمزور ذہن کے مالک افراد خود کشی کی طرف مائل ہوجاتے ہیں۔بچوں کے اسکول اور ٹیوشنز کی بھاری بھاری فیسیں، گھر کے بڑھتے ہوئے اخراجات، بجلی اور گیس کے بلز، مالک مکان اور قرض خواہوں کے تقاضے، گھر والوں کے نت نئے مطالبات اور لمبی چوڑی فرمائشیں کبھی بندے کوا یسے بند کمرے میں دھکیل دیتی ہیں کہ جہاں نجات صرف خُودکشی کی صورت میں