Book Name:Khud Kushi Kay Asbab
آئیے! سب سے پہلے ایک عبرت ناک حکایت سنتے ہیں:
حضرت ابو ہُریرہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فر ماتے ہیں:ہم رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ(ایک غزوے میں) حاضر تھے۔ ایک شخص جو اسلام کا دعویٰ کرتا تھا،رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس کے بارے میں فرمایا:یہ دوزَخیوں میں سے ہے۔(حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں:)جب لڑائی شروع ہوئی تو وہ شخص بَہُت شدّت سے لڑااور اُسے زخم لگ گیا۔کسی نے عرض کی: یَارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!جس کے بارے میں آپ نے فرمایا تھا کہ”وہ دوزخیوں میں سے ہے“،وہ آج بڑی بہادری سے لڑا ہے اور مر گیا ہے۔تو رسولِ خدا،مکی مدنی آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےفرمایا:وہ جہنّم میں گیا ۔قریب تھا کہ بعض لوگ شک میں پڑجاتے کہ اتنےمیں کسی نے کہا:وہ مرا نہیں تھا بلکہ اُسے شدید زخم لگا تھا،جب رات ہوئی تو اُس نے اُس زخم کی تکلیف پرصَبرنہ کیا اور خود کُشی کرلی۔آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کواس بات کی خبر دی گئی تو آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:اللہُ اَکْبَرْ! ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میںاللہ پاک کا بندہ اوراُس کا رسول ہوں،پھرآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت بلال رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو ایک اعلان کرنے کا حکم فرمایا تو حضرت بِلال رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے لوگوں میں یہ اِعلان فرمادیا:” جنّت میں صِرف مسلمان داخِل ہوگا اور بے شک اللہ پاک اِس دِین کی تائید کسی فاجِرسے(بھی) کروا دیتا ہے۔(بُخارِی،کتاب الجہاد السیر،باب ان اللہ یؤید الدین بالرجل الفاجر، ۲/۳۲۸، حدیث: ۳۰۶۲)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!بیان کردہ واقعے سے تین نکات سامنے آئے: