Khud Kushi Kay Asbab

Book Name:Khud Kushi Kay Asbab

عمامہ شریف سے دماغ کو تقویت ملتی اور حافِظہ مضبوط ہوتا ہے۔٭ عمامہ شریف باندھنے سے دائمی نَزلہ نہیں ہو تا یا ہوتا بھی ہے تو اس کے اثرات کم ہوتے ہیں۔٭عمامہ شریف کا شملہ نچلے دھڑکے فالج سے بچاتا ہے کیوں کہ شملہ حرام مغز کوموسِمی اثرات مَثَلاً سردی گرمی وغیرہ سے تحفُّظ فراہم کرتاہے

٭نیند سے بیدار ہونے کے بعد کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”نیند سے بیدار ہونے کے بعد کی دعا“ یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ

(بُخارِی،۴/۱۹۳،کتاب الدعوات،باب وضع الیدالیمنی الخ،حدیث:۶۳۱۴ملتقطاً)

تَرْجَمَہ:تمام تعریفیں اﷲ کریم کے لئے جس نے ہمیں موت(نیند)کے بعد حیات(بیداری)عطافرمائی اور ہمیں اسی کی طرف لوٹناہے۔(مَدَنی پنج سورہ،ص۲۰۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72مَدَنی انعامات (

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

          آئیے!مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مَدَنی انعامات کے رِسالے سے غوروفکر(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔