Book Name:Khud Kushi Kay Asbab
تنگ آکر خود کشی کے واقعات کی خبریں آئے دن اخبارات کی زینت بنتی ہیں،معاشرے کی اس بدترین صورتِ حال کی بہت بڑی وجہ قناعت کوعملاً چھوڑ دینا بھی ہے۔اس لئے قناعت کو اپنا ئیے، ایسا کرنے سے سکون و اطمینان کے ساتھ سعادت مندی آپ کااستقبال کرے گی۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”صَدائے مدینہ“
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!قناعت کی دولت پانےاور دیگر نیک کاموں پر عمل کا جذبہ بڑھانے کے لئے عاشِقانِ رَسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام”صدائے مدینہ“بھی ہے۔دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مسلمانوں کو نمازِ فجر کیلئے جگانے کو”صَدائے مدینہ“کہتے ہیں۔اِس مَدَنی کام کا رِسالہ بنام ”صدائے مدینہ“بھی منظرِ عام پر آچکا ہے۔اِس کا مطالعہ کیجئے اوراس میں دیئے گئے طریقَۂ کار کے مطابق اس مدنی کام کو خوب بڑھانے کی کوشش بھی کیجئے۔
٭اَلْحَمْدُلِلّٰہ”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے نمازِ تَہَجُّد کی سعادت مل سکتی ہے۔ ٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے نماز کی حفاظت ہوتی ہے۔٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سےمسجد کی پہلی صف میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ نمازِ فجرکی ادائیگی ہوسکتی ہے۔٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے”نیکی کی دعوت “دینے کا ثواب بھی کمایا جاسکتاہے۔٭”صدائے مدینہ“کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کی نیک نامی ہوگی۔٭”صدائے مدینہ“لگانے والا بار بار مُسلمانوں کوحج اور میٹھا مدینہ دیکھنے کی دُعا دیتاہے،