Khud Kushi Kay Asbab

Book Name:Khud Kushi Kay Asbab

پہلی وجہ  دِین سے دُوری

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہم سب مسلمان ہیں،ہمارا دِین یعنی دِینِ اسلام سب سے بہتر دِین ہے۔ ہمارا دِین دنیا اور آخرت کے ہر معاملے میں ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ مسلمانوں میں خُودکُشی کی بڑھتی ہوئی شرح کے اسباب میں سے ایک اہم اوربنیادی وجہ دِین، شریعت اور اسلام سے دُوری ہے۔ بعض و ارداتیں بڑا رِقّت انگیز منظر پیش کرتی ہیں،آئیے! خودکُشی کی ایسی چند خبریں سنتے ہیں:

ایک اخبار کی خبر کا خلاصہ ہے: ماں نے بیٹے کو دُولہا بنایا،بارات رخصت کی،باراتیوں نے بہت کہا ساتھ چلومگر نہیں گئیں اور بعد میں گھر کاتمام زیور اور رقم وغیرہ کسی کے حوالے کر کے ماں نے نَہَر میں چھلانگ لگا دی اور دو دن بعد لاش ملی۔

ایک اور اخبار کی خبر ہے:ایک باپ نے اپنی ایک بیٹی ، دو بیٹوں اور ان بچوں کی امّی کو قتل کرنے کے بعد خود کُشی کر کے اپنی زندَگی کا خاتِمہ کر دیا۔

ایک  اخبار کی خبر ہے: باپ نے  غصّے میں طمانچہ مارا تو 14 سالہ لڑکے نے خو د کو باتھ روم میں بند کر کے آگ لگا دی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

خود کشی کی مذمت

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ان واقعات پر جتنا بھی افسوس کیا جائے یقیناً وہ کم ہے۔یہ ہمارے معاشرے کے چند واقعات ہیں،اس طرح کے ہزاروں واقعات سے اخبار بھرے