Khud Kushi Kay Asbab

Book Name:Khud Kushi Kay Asbab

خود کشی کا علاج“ کا مطالعہ بہت مفید رہے گا۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیے اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچاتے رہیے۔دعوتِ اسلامی کاایک شعبہ’’مجلس قافلہ‘‘بھی ہے۔اس مجلس کا کام عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے پیغام کو ساری دنیا میں عام کرنے کے لئے ہر اسلامی بھائی کو زندگی میں ایک ساتھ12ماہ، ہر12 ماہ میں ایک ماہ اور ہر ماہ میں شیڈول کے مطابق3 دن کے قافلے میں سفرکے لئے تیار کرنا،سفر کروانااور نیکی کی دعوت دینے والا بناناہے۔ اس مجلس کے تحت سُنّتوں کی تربیت کے لئے عاشقانِ رسول کے بے شمار قافلے مختلف ملکوں،شہروں،گاؤں اور دیہات وغیرہ کی طرف سفر کرتے رہتے ہیں، عِلْمِ دین اور سُنتوں کی بہاریں لٹاتے اور نیکی کی دعوت  کی دھومیں مچاتے ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہمجلس قافلہ کے تحت کئی مقامات پر دَارُالسُّنَّہ قائم ہیں جن میں دور و نزدیک سے آنے والے اسلامی بھائی تربیت پاتے اورعاشقانِ رسول کی صحبت میں سُنّتوں کی تربیت پاکر پوری دنیا میں نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں۔اللہ کریم”مجلس قافلہ“کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

عمامہ باندھنے کی سُنتیں اور آداب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آئیے عمامہ باندھنےکی سنتیں اور آداب سُنتے ہیں۔ پہلےدو(2)فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ مُلاحظہ ہوں:(1) ارشاد فرمایا:عمامے کے ساتھ دو رَکعت نَمازبغیر عمامے کی 70 رَکعتوں سے اَفضل ہیں۔(اَلْفِرْدَوْس بمأثور الْخَطّاب،۲/۲۶۵ حدیث:۳۲۳۳) (2)عمامے عَرَب کے تاج ہیں تو عِمامہ باندھو تمہارا وقار بڑھے گا اور جو عمامہ باندھے اُس کے لئے ہر پیچ