Khud Kushi Kay Asbab

Book Name:Khud Kushi Kay Asbab

جیسا خطرناک مرض بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔صبر سے دُوری کی وجہ سے  بعض انتِہائی غُصِیلے اور جذباتی اَفرادگھریلوجھگڑوں،تنگدستیوں،قرضداریوں،بیماریوں،مصیبتوں،کاروباری پریشانیوں اور شادی میں رُکاوٹوں یا امتِحان میں ناکامیوں وغیرہ کے سبب پیدا ہونے والے ذِہنی دباؤ (Depression)کے باعِث خودکُشی کرڈالتے ہیں ۔خود کشی اور دیگر کئی گناہوں سے بچنے کا ایک بہترین ذریعہ صبر کی عادت اپنانا ہے۔آئیے!صبر کا جذبہ بڑھانے اور گناہوں سے خود کو بچانے کےلیے صبر کی فضیلت پر2 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں،چنانچہ

(1)ارشاد فرمایا:اللہ  پاک فرماتا ہے: جب میں بندۂ مؤمن کی دنیا کی پیاری چیز لے لوں پھر وہ صبرکرے تو اس کی جزا جنّت کے سوا کچھ نہیں۔(بخاری،کتاب الرقاق،باب العمل الذی یبتغی بہ وجہ اللہ،۴/۲۲۵،حدیث: ۶۴۲۴)

(2)فرمایا:جس نے مصیبت پر صَبْر کیا یہاں تک کہ اس(مصیبت)کو اچّھے صَبْر کے ساتھ لوٹا دیا، اللہ پاک اس کے لئے تین سو(300) دَرَ جات لکھے گا ،ہر ایک دَرَجہ کے درمیان زمین وآسمان کا فاصِلہ ہو گا ۔(جَامِع صغِیر لِلسُّیُوْطِیّ،ص۳۱۷ حدیث: ۵۱۳۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! صبر کی عادت بنانےکے لیے ضروری ہے کہ غُصّے کی عادت کو ختم کیا جائے۔ غصّہ ہی وہ مرض ہے جو بندے کو صبر اور اس کے اجر سے محروم کر دیتا ہے۔ اس لیے اگر کوئی بات ہمیں بُری لگے یا ہماری طبیعت کے خلاف کوئی کام ہو جائے تو غُصّے میں آنے یا انتقامی کاروائی کا سوچنے کے بجائے مدنی انعام نمبر 28 پر عمل کرتے ہوئے شیطان کے وار کو ناکام بنانے کا ذہن بنانا چاہئے۔مدنی انعام نمبر28ہے:کیا آج آپ نے(گھر میں یا باہر)کسی پر غصّہ آ جانے کی صورت میں