Hoquq Ul Ibaad Seeratun Nabi Ki Roshni Me

Book Name:Hoquq Ul Ibaad Seeratun Nabi Ki Roshni Me

(تحفے)بھیجا کرتے تھے۔(مرآۃ المناجیح،۶/۵۳۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!عموماً دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ نماز، روزوں کی خوب پابندی کرتے ہیں،حج و عمرے کی سعادتیں بھی پاتے ہیں،راہِ خدا میں بھی دل کھول کر خَرْچ کرتے ہیں،مساجِد و مَدارِس کی آباد کاری میں بھی بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیتے ہیں،غریبوں اور مسکینوں کی خیر خواہی میں بھی پیش پیش رہتے  ہیں،اپنے دوستوں پر خَرْچ کرنے،اُن کی خبر گیری کرنے اور بُرے وَقْت میں اُن کے کام آنے میں بھی اُن کا کوئی ثانی نہیں ہوتا،ایسے لوگ خود بھی عیش و راحت کی زندگی گزارتے،اپنی اَوْلاد کو بھی مہنگی ترین کاریں،بنگلے،اسکوٹریں،کمپیوٹرز،لیپ ٹاپ(Laptop)،آئی پیڈ(I.Pad)،ٹیبلیٹس(Tablets) اور دیگر عیش و راحت کا ساز و سامان فراہم کرتے ہیں،اُن کی بھاری فیسیں بھی خوشی خوشی بھرتے ہیں،اپنی اَوْلاد کی شادیوں پر بھی اچھا خاصا پیسہ خرچ کرتے ہیں مگر آہ! اپنی گلی، محلے، علاقے،برادری،شہر یا ملک میں موجودمحتاج و ضرورت مند رشتے داروں خُصوصاً بہنوں (Sisters)کے ساتھ اچھا سُلوک کرنا، اُن کی ضروریات کو پورا کرنا اوراُنہیں وراثت میں سے حِصَّہ دینا انہیں گوارا نہیں  ہوتا۔بالفرض بہنیں اپنے حق کا مطالَبہ کرڈالیں تو بے چاریوں کو ڈرا دھمکاکر خوف زدہ کرکےیہ جتلا کرکہ” تیری شادی میں ہم نے بہت رقم خرچ کی ہےلہٰذا اب ہم ایک روپیہ بھی نہیں دیں گے“کہہ کر خاموش کرادیا جاتا ہے۔یاد رکھئے!٭سمجھدار بھائی ہرگز ایسے غیر شرعی کام نہیں کرتے،٭اپنی بہنوں کے ساتھ اس طرح کا دل دکھانے والا سُلوک نہیں کرتے،٭اپنی بہنوں پر ظلم نہیں ڈھاتے،٭اپنی بہنوں کے حُقوق پامال نہیں کرتے،٭اپنی بہنوں کو دھمکیاں نہیں دیتے بلکہ