Book Name:Kamsin Auliya-e-Kiraam

کر جاتے([1]) اور واپَسی پر تمام دروازے بند کر کے تالا لگا آتے۔([2]) آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام جب کھانے پینے کا سامان لے کر وہاں پہنچتے تو اس بچی کے پاس بےموسم کے پھل  دیکھتے۔ یعنی گرمی کے پھل سردی میں اور سردی کے پھل گرمی میں پاتے۔([3]) ایک مرتبہ حضرت زَکَرِیَّا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اسے مُخَاطَب کر کے پھلوں کے بارے میں پوچھا کہ

اَنّٰى لَكِ هٰذَاؕ                      (پ۳، آل عمران:۳۷)        تَرْجَمَۂ کنز الایمان :یہ تیرے پاس کہاں سے آیا؟

بچپن کی اس ننھی سی عمر شریف میں اس بچی نے کیسا ایمان افروز جواب دیا...کہنے لگیں:

هُوَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ(۳۷) (پ۳، آل عمران:۳۷)      

 تَرْجَمَۂ کنز الایمان:وہ اللہ کے پاس سے ہے، بیشک اللہ جسے چاہے بےگنتی دے۔

حضرت زَکَرِیَّا عَلَیْہِ السَّلَام کی دعا

       حضرت زَکَرِیَّا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے جب بچی کی یہ کرامت دیکھی کہ ان کے پاس بے موسم جنَّتی پھل آتے ہیں اور ان کا وہ جواب سُنا تو آپ کے دل میں فرزند کا شوق پیدا ہوا([4])اس وقت آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور آپ کی زوجہ محترمہ دونوں عمر رسیدہ ہو چکے تھے اور اس عمر میں عام طور پر اولاد نہیں ہوا کرتی، لیکن آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے یقین کرلیا کہ جو ربّ اس بچی کو بےموسم میوے دینے پر قادِر ہے اور جو خدمتِ بَیْتُ المقدس کے لیے بجائے لڑکے کے لڑکی اوربجائے جَوَانْ کے بچی کو قبول فرما لیتا ہے اور جو


 

 



[1]...جلالين مع الصاوى، پ٣، آلِ عمران، تحت الآية:٣٧، ١/٢٣١.

[2]...روح المعانى، پ٣، آلِ عمران، تحت الآية:٣٧، ٣/١٨٦، بتغير قليل.

[3]...جلالين مع الصاوى،پ٣، آلِ عمران، تحت الآية:٣٧،  ١/٢٣١.

[4]...المرجع السابق، تحت الآیۃ:۳۸، ۳/۳۹۰، بتغیر قلیل۔